عالیہ حمزہ کا مریم نواز کی آڈیوز سے متعلق پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

4alitahamz.jpg

رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ ملک نے مریم نواز کی جانب سے میڈیا اداروں کو کنٹرول کرنے کے معاملے پر پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے مریم نواز کی آڈیو کے معاملے پر پیمرا کو خط لکھ کر معاملے کا نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے اپنے خط کی نقل بھی شیئر کی اور کہا کہ کوئی سرکاری عہدہ نہ رکھنے والی مریم نواز شریف میڈیا کو کنٹرول کرتی رہیں، میڈیا کی آزادی متاثر کرنے والوں سے حساب لیا جانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1465608897239175175
عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ مریم نواز کی آڈیوز پر پیمرا نوٹس لے اور تمام نیوز اینکرز کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور چینل مالکان کا نام لینےوالی آڈیو ٹیپس کے معاملے پر میڈیا چینلز کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے جائیں۔

FFbVvNOXIAQGzae

پیمرا کو لکھے گئے خط میں عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ نیوز چینلز مالکان سے گزشتہ دس سالوں کے نفع و نقصان کی دستاویزات طلب کرکے ان کا آڈٹ کیا جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی کچھ آڈیو ٹیپس منظر عام پرآئی ہیں جس میں چند نیوز چینلز کو اشتہارات نہ دینے اور چند کے مالکان کے حوالے سے گفتگو کرتی سنائی دے رہی ہیں، مریم نواز نے اشتہارات سے متعلق آڈیو ٹیپ کے بارے میں اعتراف بھی کیا ہےکہ ان کی اپنی آڈیو ہے۔
 
Rafique Ahmed

Councller (250+ posts)

It is a very justified demand that PEMRA should take notice of Maryam's illegal orders about selective issuance of ads to different TV channels.