عامرلیاقت جلدپاگل خانے میں ہوں گے:سابق بیویوں کےنام پیغام پرصارفین کی تنقید

amir-liaqat-wifes-mess.jpg


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابقہ اہلیہ بشریٰ، طوبہ اور دانیہ شاہ کے لیے ایک پیغام جاری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



عامر لیاقت نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابق بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ "تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔"۔ ساتھ ہی انہوں نے تصاویر پر مشتمل ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر طویل کیپشن درج تھا اور بیک گراؤنڈ پر گانا بھی لگا تھا۔

amir one.png


سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔

صارفین نے کہا کہ عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے اس قسم کی حرکات کر رہے ہیں۔

pagl.png


پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کے لیے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد کسی پاگل خانے میں ہوں گے۔
jald.png


یاد رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے اب تک عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
 
Last edited:

A.jokhio

Minister (2k+ posts)
amir-liaqat-wifes-mess.jpg


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی سابقہ اہلیہ بشریٰ، طوبہ اور دانیہ شاہ کے لیے ایک پیغام جاری کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



عامر لیاقت نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے اپنی سابق بیویوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا کہ "تُم تینوں سے تو واللّہ اللّہ پوچھے گا، ہمیشہ کے لیے اللّہ حافظ۔"۔ ساتھ ہی انہوں نے تصاویر پر مشتمل ویڈیو بھی پوسٹ کی جس پر طویل کیپشن درج تھا اور بیک گراؤنڈ پر گانا بھی لگا تھا۔

View attachment 6256

سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بڑی تعداد میں تبصرے کیے اور عامر لیاقت پر سخت تنقید کی۔

صارفین نے کہا کہ عامر لیاقت کو طبی امداد کی ضرورت ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عامر لیاقت محض سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے اس قسم کی حرکات کر رہے ہیں۔

View attachment 6254

پلوشہ نامی صارف نے کہا کہ میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کے لیے دعا گو ہوں کہ انہیں سکون نصیب ہو، جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد کسی پاگل خانے میں ہوں گے۔
View attachment 6255

یاد رہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے سنگین الزامات کے بعد سے اب تک عامر لیاقت حسین خبروں میں ہیں اور ساتھ ہی اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
yahan kyon post kiya hai esko!...
 

waqarwah81

Senator (1k+ posts)
Mujhe Tu yeh Allah ki nishani lag rehi hai ke jis ne Allah ke Deen ko use kya Allah us ko nishane ibrat Bana Deta hai,ham sab ne Amir Ka arooj bhi Dekha aur zawal bhi,baas Allah ham sab ko hidayat de aur haam sab ki mistakes ko muaf farmae