عامرلیاقت کا دانیہ شاہ پر غیرازدواجی تعلقات کاالزام،تصاویرشئیر کردیں

amiri1122.jpg


رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر پر نشئی ہونے اور تشدد کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا، دفاع میں عامر لیاقت نے اہلیہ کے کردار پر سوالیہ نشانہ اٹھاتے ہوئے اس کی لڑکے کے ساتھ تصاویر جاری کر دیں، اور ساتھ ہی دانیہ کی جانب سے انہیں واپس لیجانے کے میسجز سامنے آئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ پر دوسرے لڑکے کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا ہے اور ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں اہلیہ کے وائس نوٹ اور ساتھ میں ایک لڑکے کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔


عامر لیاقت نے اس کے ساتھ لکھی گئی اپنی تحریر میں کہا کہ آڈیو پیغامات اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کروں گا جسے دیکھنے کے بعد روح کانپ اٹھے گی۔ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا۔


ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟ اور اگر کرتا تھا تو 15دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیا تو تشدد کس وقت کیا؟

انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گزری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دکھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے۔


عامر لیاقت نے کہا کہ آج مجھ پر شدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ دولاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا۔


انہوں نے دانیہ شاہ کے تشدد اور نشہ کرنے کے الزام پر اپنے دفاع میں واٹس ایپ کے سکرین شاٹ شیئر کیے جس میں دانیہ انہیں اسے واپس لیجانے کا کہہ رہی ہے۔ عامر لیاقت کے مطابق یہ تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرنے سے ایک روز پہلے کی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522948164126265344 دوسری جانب عامر لیاقت نے 11 کروڑ روپے حق مہر کے دعوے پر کہا کہ حق مہر ڈھائی لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا جو کہ باقی بیویوں کے ساتھ بھی یکساں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1522963599857172481
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Any chance, Amir liaqat was honey trapped and then blackmailed to dance on someone's tunes?

And he might not be the only person to have got into such a situation. Remember that sometimes our politicians/judges/bureaucrats etc take decisions which doesn't have any political/moral sense but it surely benefit others.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور