عامرلیاقت کی سیٹ این اے 245 پر الیکشن کا شیڈول جاری

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

کراچی : تحریک انصاف نے عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ، این اے 245 میں پولنگ27جولائی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے سبب خالی ہونے والی این اے245کی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔


الیکشن کمیشن نے این اے245میں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا ہے ، این اے 245میں پولنگ27جولائی کوہوگی جبکہ ضمنی انتخاب کے کاغذات نامزدگی 22 سے 24 جون تک جمع ہوں گے۔

یاد رہے الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 11 اگست سے قبل ہوں گے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 245 پر ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کو شکست دے کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

گذشتہ روز کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی ، جس میں ایم کیو ایم نے میدان مار لیا۔

مذکورہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔



 

Meme

Minister (2k+ posts)
کیوں کیا اسمبلی واپس جانے کا ارادہ کر لیا ہے؟
 

Chacha Basharat

Minister (2k+ posts)
کیوں کیا اسمبلی واپس جانے کا ارادہ کر لیا ہے؟
اردو میں ایک مصرعہ ہے
پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
پنجابی میں بھی اس سے ملتی،جلتی ایک مثال موجود ہے جو اس وقت یاد نہیں آرہی
شاید آپ کو یاد ہو
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ہی ٹی آئی کے الٹے سیدھے فیصلے۔۔۔ یہ کل کی سیٹ پہ کیا موت پڑی تھی؟ لگتا ہے یہ بھی اسٹبلشمنٹ کیساتھ ملی ہوئی ہے۔۔؟ اگر پی ٹی آئی کل کی سیٹ جیتی تو جوکروں کی حکومت کمزور رہتی۔۔ لیکن نہیں اتنی عقل پی ٹی آئی میں کہا ۔۔؟ اور یہ ویسے ہی عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
کیوں کیا اسمبلی واپس جانے کا ارادہ کر لیا ہے؟

یہ راجہ رینٹل نے انکے استعفے کیوں روکے ہوئے ہیں؟

استعفوں کے باوجود اچھا ہے کہ ہر سیٹ پی الیکشن لڑے ۔ کیوں جوکروں کو مضبوط ہونے کا موقع دے ۔؟
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
PTI should have contested every seat. Yesterday seat they can win and have good position in NA. PTI lost many of by elections , had they won it , situation in NA would have been different. The seat from Faisal Wauda , who resign in NA later disqualify in senat is also blunder. IK should use some brain rather to be stubborn on every stance. You cant blame every time the american and Army, but also use your brain. In Punjab IK must lead the campaign otherwise situation in Punjab wouldn't change as well.