عامر لیاقت نے پیسے کمانے کیلیے شادی کی: دانیہ شاہ کے مزید الزامات

amir-liaqat-video-intro-dania.jpg


عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے عامر لیاقت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آرہے ہیں،اس باردانیہ شاہ نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے وجہ بتادی، انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت اُن کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے تھے، اس لیے ان سے شادی کی۔

دانیہ شاہ سے انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا عامر لیاقت سے پیسوں کی خاطر شادی کی تھی؟دانیہ نے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا اور عامر لیاقت کے پاس کوئی پیسہ نہیں،مجھے لگتا ہے کہ اُنہوں نے مجھ سے بھی شادی، اسی لیے کی تھی تاکہ میں اُنہیں پیسے کما کر دے سکوں،عامر لیاقت مجھے انٹرویوز میں لیکر جاتے تھے اور وہاں سے اُنہیں پیسے ملتے تھے،عامر لیاقت کہتے تھے کہ تُمہاری ویڈیوز بناؤں گا اور وہاں سے پیسے کماؤں گا۔


دوسری جانب دانیہ شاہ نے بھی الزامات کے ساتھ عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنا شروع کر دی ہیں،ان ویڈیوز کے حوالے سے دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت ’کوکین کوکین کرتا رہتا تھا، نشے کی حالت میں رہتا تھا، اپنے ملازموں سے نشہ منگواتا تھا، عامر لیاقت کی نظر میں اِن ملازمین کی حیثیت مجھ سے زیادہ تھی۔‘

دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے،عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔

ایک انٹرویو میں انٹرویو دانیہ شاہ نے کہا کہ تھا کہ عامر لیاقت حسین نے جس لڑکے کے ساتھ میری تصاویر وائرل کی ہیں، اُس کے ساتھ میری منگنی ہوئی تھی،8 یا 9 سال کی عُمر میں میری منگنی ہوئی تھی اور اُس وقت مجھے کوئی شعور نہیں تھا کیونکہ میں بہت چھوٹی تھی۔

دانیہ شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے صارفین سے سوال بھی کیا تھا کہ آپ لوگوں میں سے مجھے کون سپورٹ کررہا ہے؟دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کررکھا ہے،تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

 

Shareef

Minister (2k+ posts)
Such nonsensical issues should not be brought to discussion. "Never wrestle with a pig. You both get dirty and the pig likes it". Here, the actors like such nonsense as long as they are in the news.
 

Islamabadi1

Minister (2k+ posts)
So when is the state going to prosecute her parents for child prostitution as they lied abt her age....underage marraige is illegal....oh wait....the state is run by neanderthals