عامر متین اور رؤف کلاسرا کی راہیں جدا،بیرسٹر احتشام نے بھی سماء چھوڑ دیا

1raudklasraamirmateen.jpg

ان دنوں صحافتی اداروں میں ورکرز کے مابین بڑی ہلچل دیکھی جا رہی ہے صحافی بڑی تیزی سے ایک سے دوسری اور پھر دوسری سے تیسری جگہ جا رہے ہیں۔ معروف صحافی و تجزیہ کار عامر متین نے بھی جی ٹی وی کو خیرباد کہتے ہوئے ایک بار پھر سے 92 نیوز جوائن کر لیا ہے۔

تجزیہ کار عامر متین نے اپنے ٹوئٹ اکاؤنٹ پر اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ انہوں نے جی ٹی وی چھوڑ دیا ہے اور اب سے ایک بار پھر 92 نیوز کی سکرین پر نظر آئیں گے اور میزبان ثروت ولیم کے ہمراہ رات 10 بجے پیر سے جمعرات پروگرام کریں گے۔

انہوں نے رؤف کلاسرا کے ساتھ گزرے 7 سالوں سے متعلق کہا رؤف کلاسرا کے ساتھ 7 سال تک کام کرنے پر خوشی ہے، ہم قریبی دوست رہے ہیں۔ کبھی کچھ بدل پر بھی نیا تجربہ کر لینا چاہیے۔ روف کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

https://twitter.com/x/status/1575751216277389312
دوسری جانب معروف اینکر پرسن بیرسٹر احتشام امیرالدین نے بھی خبر دی ہے کہ وہ آج سے سماء نیوز چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے 3 سال تک اس چینل کے ساتھ کام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج رات اپنا آخری پروگرام کریں گے اور سما کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

https://twitter.com/x/status/1575451707198390275
واضح رہے کہ سنو ٹی وی کے نام سے ایک نیا نیوز چینل جلد لانچ ہونے جا رہا ہے بیرسٹراحتشام اب سنوٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گے جبکہ ان کے علاوہ سماء نیوز سے پارس جہانزیب نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے وہ بھی اب اسی چینل پر اپنا پروگرام کریں گی۔