عام انتخابات سے قبل بہت سے لوگ ن لیگ کو خیرباد کہہ دیں گے:فواد چوہدری

faead-ch-pmln-e.jpg


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریارت چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 2023 سے پہلے بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن)میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں شریف خاندان کے یک طرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسے منجھے ہوئے سیاست دان پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرگئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت سے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغاز ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2023 سے پہلے بہت سے لوگ مسلم لیگ (ن)میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1490557746151886851
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرح پیپلز پارٹی بھی اسی صورت حال سے دوچار ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا۔

 
Last edited by a moderator: