عجیب ڈرامہ چل رہا ہے،جیو نیوز کی خبر پر اظہر مشوانی کا سخت ردعمل

17azharmashwanigeokhabr.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی نے جیو نیوز کی جانب سےنشر کردہ ایک اور خبر کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا ہے، یہ معاملہ بھی فوج مخالف سوشل میڈیا مہم کو پی ٹی آئی سے جوڑنے کا ہے جس میں جیو نیوز زبردستی پی ٹی آئی کو گھسیٹنے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ جیو نیوز کی نشر کردہ خبر میں فوج مخالف مہم میں پی ٹی آئی کے پوری طرح ملوث ہونے کا دعویٰ کرنےوالے گواہ کو پیش کیا گیا جس نے یہ اعتراف کیا کہ اس نے پی ٹی آئی میڈیا سیل سے متاثر ہوکر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کردی۔

محسن حلیم نامی اس کردار نے پہلےعمران خان اور پی ٹی آئی سے متاثر ہونے کا اعتراف کیا، پھر دعویٰ کیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے، اور آخر میں اپنی سنگین غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں قربانیاں دینے والی فوج اورآرمی چیف کی بے پناہ عزت کرتا ہوں۔


جیو نیوز کی اس خبر اور اس کردار کے دعوؤں کا پوسٹ مارٹم تحریک انصاف کےرہنما اظہر مشہوانی نےایک ٹویٹ میں کیا اور کہا کہ عجیب ڈرامہ چل رہا ہے ٹویٹ نون لیگ کے خلاف اور اسے فوج مخالف مہم قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بھونڈا سکرپٹ کون لکھ رہا ہے،100 فالورز رکھنے والے اکاؤنٹس جن کو ایک ریٹویٹ بھی نہ ملے ان سے زبردستی ویڈیوز بنوا کر تحریک انصاف سے جوڑنے کی گھٹیا اور سستی حرکت کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1557000133757263872
اظہر مشہوانی نے اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی پر الزام لگانے والے اس کردار کی ٹویٹ بھی شامل کی جسے وہ فوج مخالف قرار دے کر معذرت کررہا تھا۔

اس ٹویٹ کو جیونیوز نے بھی اپنی رپورٹ کا حصہ بنایا، ٹویٹ میں محسن حلیم کہتے ہیں کہ ایک طرف عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے اور دوسری طرف خود منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سےبچنے کیلئے لندن بھاگ رہے ہیں۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Everything is so messed up in Pakistan right now. Allah knows who and why a country running perfectly fine was put into this mess.