عدالت کا آج ہی مارگلہ پارک پر واقع مونال ریستوران سیل کرنے کا حکم

monal-isb-seal.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ نیشنل پارک میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے اور نیوی گالف کورس کو آج ہی سی ڈی اے کو تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی جس کے دوران سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور چیئرمین سی ڈی اے عدالت پیش ہوئے۔


ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ انوائرمنٹل کا آپ کو معلوم ہے؟ آپ نے اس فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا جس میں ریاستی زمین پر تجاوز کیا گیا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کورٹ آپ کو بلا کر بتاتی ہے، فیصلے دیتی ہے، اسلام آباد میں لاقانونیت ہے، یہ کورٹ بار بار فیصلے دے رہی ہے اور آپ کو بتا رہی ہے۔ عدالتِ نے اپنے حکم میں کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقے میں کوئی سرگرمی نہیں ہو سکتی۔

عدالت نے واضح کیا کہ یہ زمین وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، یہاں سے کوئی گھاس بھی نہیں کاٹ سکتا۔ ۃعدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا آپ یہاں کسی ایسی بات کا دفاع چاہتے ہیں جس کا دفاع نہیں کر سکتے؟

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت 8000 ایکڑ زمین دی گئی؟ عدالت کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قائم مونال ریستوران کو آج ہی سربمہر کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب عدالت نے نیوی گالف کورس کو آج ہی سی ڈی اے کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری دفاع صاحب یقینی بنائیں کچھ ایسا نہ ہو بعد میں شرمندگی کا باعث بنے، آپ نے تسلیم کیا کہ گالف کورس غیرقانونی ہے اسے سربمہرکرکے انکوائری کریں۔

چیئرمن سی ڈی اے نے بتایا کہ ہم نے نیوی سیلنگ کلب گرانے کا نوٹس دے دیا ہے، اسلام آباد میں تقریباً تمام سرکاری اداروں نے تجاوز کیا ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تین فورسز کے سیکٹرز میں بھی تمام قوانین لاگو ہوتے ہیں، کیا عمل ہو رہا ہے؟ ایئر فورس نے جتنی تعمیرات کیں، کیا سی ڈی اے سے منظوری لی؟ ہو سکتا ہے کہ ان کے کچھ سیکورٹی تحفظات ہوں۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع بھی موجود ہیں، ان کے تحفظات بھی سن لیں اور قانون پر سختی سے عمل درآمد کرائیں، اسلام آباد میں فورسز کے تین سیکٹرز میں خلاف قانونی تعمیرات نہیں ہونی چاہئیں، ‏اسلام آباد مارگلہ ہلز ملٹری فارمز کی ملکیت نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے۔

عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو آج ہی مونال کو سیل کرنے اور سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کو اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع اس پر ناجائز قبضے کے ذمے داران کیخلاف تحقیقات کرائیں، مونال کی لیز ختم ہو چکی ہے تو اسے سیل کریں۔
 
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
دو مہینے بعد جب وجیہ سواتی کے قاتل کو امریکی دباو پر پکڑا گیا تو ایک جنرلسٹ نے پولیس آی جی سے پوچھا کہ دو ماہ پہلے اسی بندے کے خلاف ایف آی آر کٹوای گئی تھی پھر اتنی دیر بعد کیوں ایکشن لیا گیا؟
فرمانے لگے ہم تفتیش کررہے تھے۔ نامزد قاتل کو امریکی دباو پر نہیں تفتیش میں اس کے خلاف ثبوت ملنے پر پکڑا ہے
اور ہاں یہ تو محض اتفاق تھا کہ ادھر امریکی ڈنڈا تشریف کے اندر جاتا ہے اور ادھر تفتیش بھی اپنے اہم موڑ پر پنہچ جاتی ہے
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Bubber Sahib Jaisi hum loog hai. Har corrupt 2 numberiya ko Salam kartay hain.

Waha IK say bara Emaandar be akar is Mulk ko theek nahi kar sakta.


ہمیں انصاف لینا نہیں چھینہ پڑے گا. ورنہ ہم سب فارغ ہیں.
 

zain786

Chief Minister (5k+ posts)
جج صاحب چھوٹی چھوٹی تو خوشیاں ہیں سجیلوں کی آپ ایسے نہ کیا کریں کیا ہوا سارا ملک ہی ایسے چل را اس میں سجیلے بھی تھوڑا مزا کرلیں گے تو کیا ہو جائے گا
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
Why do you constantly lie on this platform

do you have zero shame?

This case was investigated and she was totally cleared after the fine she paid

A Abbasi These patwaris have hijacked your platform for spreading constant misinformation and you guys are sleeping
investigated
who investigated
?
where is the Receipt
?