عدالت کا الیکشن کمیشن کو کراچی وحیدرآباد میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کا اعلان

election-karachi-sindh-pak.jpg


سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن پاکستان کو حکم دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم میں کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے الیکشن سے قبل قانون سازی، حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹوں کی درستی کی استدعا کی گئی تھی۔

دوسری جانب 15 نومبر کو الیکشن کمیشن بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل 22 نومبر کو سنائے گا۔