عدالت کا شہر اقتدار کی مصروف شاہراہ آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم

court-islamabad-high-court-tts.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہر اقتدار کی مصروف شاہراہ آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر اقتدار کی مصروف شاہراہ آبپارہ میلوڈی روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا،وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،

درخواست گزار کے وکیل کے بتایا کہ لال مسجد کے باہر روڈ بھی بند ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مولانا صاحب کا مدرسہ ہے، ان کے شاگرد اکثر احتجاج کے طور پر سڑک بلاک کردیتے ہیں،عدالت کے استفسار پر پر ڈی سی عرفان نواز نے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یمارکس دیئے کہ پھربھارت،افغانستان، اسرائیل سے بھی مذاکرات کر لیں وہ معاملہ بھی حل ہو جائے،جائیں اور جا کر لال مسجد کے باہر کی روڈ کھولیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے پبلک اپنے نمائندوں کے پاس جائے، وکیل نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہو صرف چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننا چاہیے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیےکہ ابھی تو چند افراد کے مطابق ہی چل رہا ہے گراؤنڈ ریئلٹی یہی ہے ،عدلیہ بحال ہو کے بھی وکیلوں کے ہاتھوں قید ہے، سڑکوں کی بندش سے متعلق حکم جاری کریں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

عدالتیں سزا یافتہ مجرمان کے وارے صدقے جائیں اور انہیں ریلیف پر ریلیف دینے کی تراکیب پر اپنا وقت لگائیں یا عام آدمی کے انٹریسٹ کے مقدمات پر اپنا وقت ضائع کریں ؟؟؟
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)

عدالتیں سزا یافتہ مجرمان کے وارے صدقے جائیں اور انہیں ریلیف پر ریلیف دینے کی تراکیب پر اپنا وقت لگائیں یا عام آدمی کے انٹریسٹ کے مقدمات پر اپنا وقت ضائع کریں ؟؟؟

Bholay badshah hayn ap jo abhi tak samaj rehayn hayn k courts relief day rehi hayn, Sir inn courts nay jab saza sunai thi tou tab bhi kisi k kehnay pay, phir bahir janay diya tab bhi kisi k kehnay pay aur ab saray cases maaf hongay tou wo bhi kisi k kehnay pay. Courts are just playing a role of post office when it comes to matters of civilian governments and the office holders.
 
Woh kon thaa??? ? ?