عدم اعتماد:اپوزیشن بیگم مایوں بیٹھی ہیں مگر دولہا کوئی نہیں ہے:حسن نثار

khan-and-shehbaz-rf.jpg


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں تجزیہ کاروں سے سوال کیا گیا کہ اپوزیشن کی اس عدم اعتماد کی تحریک کا کیا نتیجہ نکلنے جا رہا ہے جس پر تجزیہ کار حسن نثار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اپوزیشن بیگم مایوں بیٹھی ہے جب کہ ان کے پاس دلہا کوئی نہیں ہے۔

عمران خان کے اس دعوے پر کہ ان کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے سے متعلق حسن نثار نے کہا کہ وہ اس جملے پر اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے پیغمبروں، مفکروں اور نجانے کن کن لوگوں کے بعد بھی دنیا نہیں رکی، بغیر ماں باپ کے بھی تو بچے پروان چڑھ جاتے ہیں اس طرح نہیں کہنا چاہیے کہ اگر میں نہیں ہوں گا تو کچھ نہیں ہوگا۔


انہوں نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی کوئی اوقات نہیں یہ ان کے لیے صرف مزید بدنامی کا باعث بنے گی مگر میرا ان سے سوال ہے کہ یہ پہلے حکومت کو سلیکٹڈ کہتے رہے ہیں آج یہ خود کو سلیکٹڈ سمجھ رہے ہیں۔ جب وقت رخصت آئے گا اس وقت دیکھا جائے گا۔ چوہدری برادران وضعدار لوگ ہیں ان کا انکار بھی بہت وزن رکھتا ہے۔

حفیظ اللہ نیازی نے اس صورتحال پر کہا کہ لاہور میں سیاسی سرگرمیاں دیکھیں تو حکومت گرانے کیلئے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں پڑے گی، چند دنوں میں ایک فاسٹ فارورڈنگ اسکیم نظر آئے گی، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم اکٹھی ہوگئی ہیں لانگ مارچ ایک ہی ہوگا، نیب کے لوگ مٹی کھا کر تبدیل ہوئے ہیں۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو اپوزیشن نئی حکومت نہیں بنائے گی بلکہ اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، 90دن میں انتخابات ہوں گے اس دوران نگراں حکومت بنائی جائے گی، نگراں حکومت بنی تو الیکشن 90دن میں نہیں ہوں گے ممکن ہے ایک سال لگ جائے۔
 
Last edited: