عدنان سمیع کو ’غدار‘ کہنے والے شخص کو انکے بیٹے اذان سمیع خان کا جواب؟

Adnan-Sami-Azaan-Sami-Khan.jpg

مشہور گلوکار عدنان سمیع خان نے والد کو غدار کہنے والے سوشل میڈیا صارف کو پیار بھرا جواب دے کر لاجواب کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارت منتقل ہونے والے نامور گلوکار عدنان سمیع خان کے بیٹے نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرانس کی ایک خوبصورت لوکیشن پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیئے۔

اسی تصویر کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے نفرت آمیز کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ" آپ اپنے غدار باپ سے ملنے بھارت کب جارہے ہیں؟"

اذان سمیع خان نے صارف کے نفرت آمیز طنز کو نہ صرف برداشت کیا بلکہ اس پر بہت ہی پیار سے جواب دے کر صارف کو لاجواب کردیا اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

614c367ba28d8.jpg

اذان نے صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ" میں اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد کو ملنے کیلئے کہیں بھی جاسکتا ہوں، وہ والد ہیں میرے، مزے کریں اور پیار پھیلائیں"۔

اذان سمیع کی جانب سے نفرت کا جواب محبت بھرے انداز میں دیئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز کے ستاروں نے اذان کو خوب سراہااور ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اذان سمیع خان کو اپنے والد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہوا اس سے پہلے بھی متعدد بار ایسا ہوچکا ہے،اس کا انکشاف اذان نے خود ایک انٹرویو کے دوران کیا اور بتایا کہ والد کے بھارتی شہریت اختیار کرنے پر کئی لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم میں ایک بیٹا ہونے کی حیثیت سے اپنے والد کو غلط نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان بالی ووڈ میں 2001 سے کام کررہے تھے تاہم 2015 میں انہوں نے بھارت کی مستقل شہریت اختیار کرلی اور پاکستان کو غیر آباد کہہ دیا، ان کی سابق اہلیہ زیبا بختیار اور بیٹا اذان سمیع خان پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

614c370b4c7be.jpg
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ملنے کی نیت ہو تو دنیا کے کسی اور ملک میں بھی ملا جا سکتا ہے، ھندوستان ہی کیوں؟؟؟

.......لاکن
 
Rio

Councller (250+ posts)

سر وہ بیچارا تو صرف اپنے والد سے ملنے جانا چاہتا ہو گا، آپ تو سارا دن امریکہ کو گالیاں دیتے ہیں اور وہیں بیٹھ کر سکون سے زندگی بھی گزار رہے ہیں، ایسا دوہرا معیار کیوں؟
ویسے بھی پاکستان سے ہزاروں خاندان ہندوستان اپنے رشتےداروں سے ملنے جاتے ہیں، اس میں ایسی کوئی بات نہیں.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سر وہ بیچارا تو صرف اپنے والد سے ملنے جانا چاہتا ہو گا، آپ تو سارا دن امریکہ کو گالیاں دیتے ہیں اور وہیں بیٹھ کر سکون سے زندگی بھی گزار رہے ہیں، ایسا دوہرا معیار کیوں؟
ویسے بھی پاکستان سے ہزاروں خاندان ہندوستان اپنے رشتےداروں سے ملنے جاتے ہیں، اس میں ایسی کوئی بات نہیں.

آپ میری بات سمجھے نہیں اور غلط طرف لے گئے...... خیر کوئی بات نہیں
خوش رہیں اور آباد رہیں
 
Rio

Councller (250+ posts)

آپ میری بات سمجھے نہیں اور غلط طرف لے گئے...... خیر کوئی بات نہیں
خوش رہیں اور آباد رہیں

سر آپ کبھی اس بچے کے بارے میں پڑھیں، پاکستان سے بہت محبّت کرتا ہے.
اس کے باپ نے بڑا زور لگایا تھا کہ یہ ہندوستان میں رہے، اگر یہ چاہتا تو وہاں بہت آسانی سے اپنا کیریئر بنا کر نوٹ چھاپ سکتا تھا، لیکن اس نے پاکستان رہنے کو ترجیح دی.
لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی لوگ اسے اس کے باپ کی وجہ سے طنز کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں.
ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے نہ کہ دل شکنی.
 
Last edited:

دیکھو بیٹا! قیامت کے بعد بھی اولاد اور والدین کا رشتہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں، روز محشر ہم پکارے بھی اپنی ماؤں کے نام سے جائیں گے . میں نے نہ تو انگلی بچے پر اٹھائی نہ اسکی والدہ پر اور نہ ہی اسکے والد پر . اب ہمیں نہ تو والدین کے جھگڑے سے آگاہی ہے جو انکی طلاق پر منتج ہوا اور نہ ہی بعد کے واقعات سے کہ کیا ہوا، کون سچا تھا کون جھوٹا اور کس نے کیا کیا . میں نے صرف یہ کمینٹ کیا تھا کہ ہندوستان کے علاوه بھی کسی ملک میں ملا جا سکتا ہے . اسمیں اب کیا غلط کہا؟؟ میری تینوں فریقوں میں سے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، برسبیل تذکرہ ایک راہ کا تعین کیا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے . یہی میرے کہنے کا مطلب تھا، نہ کم نہ زیادہ . اسی لیے میں نے آپکے کمینٹ پر اپنا جواب کا حق استعمال کرتے ہوے لکھا کہ: آپ میری بات سمجھے نہیں اور غلط طرف لے گئے​
 
میرا مطلب آپ کی دل آزاری یا کوئی اور غلط مطلب نہیں تھا، میرا مطلب صرف یہ تھا کہ ہزاروں پاکستانی لوگوں کے خاندان ہندوستان میں بھی ہیں، وہ ہر سال وہاں جاتے بھی ہیں، بلکہ اب ہندوستانی تو سکھ برادری بھی پاکستان آتی ہے، تو اگر یہ بھی ملنے جاتا ہے تو اس میں میری نظر میں کوئی بھی برائی نہیں، بہرحال یہ میری رائے ہے، باقی معذرت اگر میری بات تلخ یا بری لگی.
 
بالکل کوئی برائی نہیں ہے، باپ بیٹے کو ضرور ملنا چاہیے . دنیا کی کوئی طاقت ان کا یہ حق نہیں چھین سکتی

فی امان الله​