عزت بچی نہ حکومت شہباز پالش نے صرف ذلت کمائی

Dastgir khan19

Minister (2k+ posts)

اسٹبلشمنٹ کے تلوے چاٹ کر اور کچھ ملے نہ ملے ذلت ضرور ملتی ہے . شہباز سپیڈ بہت درد بھرے لہجے میں اسٹبلشمنٹ سے چالیس فیصد سپورٹ کی التجا کر رہا تھا تا کہ ملک کی تقدیر بدل سکے لیکن افسوس وہ اسٹبلشمنٹ کے پیروں میں لیٹ کر لیڈر تو نہیں بن سکا لیکن ذلیل ضرور ہو گیا ہے . بڑے بھائی نے بھی اقتدار چھوڑنے کا حکم دیا پارٹی رہنما اقتدار کے لیے راضی نہیں تھے لیکن شہباز سپیڈ کا مشن اسٹبلشمنٹ کا کام بنانا تھا وہ ڈٹا رہا یہاں تک کہ مسلم لیگ نون عرش سے فرش پر آ گئی لیکن وہ ڈٹا ہوا ہے وہ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کالک اپنے اور پارٹی کے منہ پر ملنے جا رہا ہے ایک طرف پنجاب حکومت گئی تو دوسری طرف کل پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا تاریخی ریکارڈ قائم ہو گا لیکن اس کے باوجود آئی ایم ایف راضی نہیں ہو گا اور شہباز سپیڈ کا چند ماہ کا اقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب بن جاۓ گا
اسٹبلشمنٹ نے جو سلوک اقتدار دے کر نون لیگ کے ساتھ کیا ہے اس سے نون لیگ کی نا صرف سیاست دفن ہو گئی ہے بلکہ عوام کو بھی سمجھا دیا گیا ہے کہ پنجاب ہو یا مرکز نون لیگ کی سیاسی قوت کوئی معنی نہیں رکھتی . کم سے کم عمران نیازی کے خلاف تو کاروائی کر سکتے تھے لیکن وہ بھی صرف میڈیا کی حد تک عدالتوں میں کچھ نہیں . نون لیگ شہباز شریف کی چند ماہ کی حکومت کے دھچکے سے نہیں نکل سکے گی یہ جو تاریخی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے وہ نون لیگ کا سابقہ امیج تباہ کر دے گا . ایک وقت میں نون لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت تھی اور کم سے کم عوامی سروے میں اگلی حکومت نون لیگ کی ہی تھی لیکن شہباز سپیڈ نے چند ماہ میں نون لیگ کا خون خوار چہرہ عوام کو دکھا کر اس سے مقبولیت چھین لی ہے . اب نون لیگ بھی باقی جماعتوں کی طرح ایک سیاسی قوت رہ گئی ہے اور عوامی امیدوں کا مرکز نہیں رہی
ایک طرف اسحاق ڈار کی واپسی کی خبریں گرم ہوئیں اور دوسری طرف پشاور الیون نے پنجاب میں کام اٹھا دیا . مطلب تو صاف ہے اسٹبلشمنٹ نے شہباز کو ایک محدود طاقت دی ہے اور اس کے ہاتھ باندھ کر اقتدار دیا ہے . اسٹبلشمنٹ کسی صورت مریم نواز گروپ کی پاکستان کے اقتدار میں انٹری قبول نہیں کر سکتی اور شہباز شریف مریم گروپ سے جان نہیں چھڑا سکتا . اب حمزہ تو قربانی کا چاند چڑھنے سے پہلے ہی قربان ہو گیا اس کے بعد بھی اگر شہباز نے لندن سے کسی کو بلانے کی کوشش کی تو اسے بھی قربان کر دیا جاۓ گا . اب کیا فائدہ ایسی نوکری کا جس میں کوئی اختیار نہیں بس صرف و صرف عمران نیازی کے کرتوتوں کی کالک اپنے منہ پر ملنے کا حکم ہے .
اسٹبلشمنٹ ایک تیر سے دو شکار کر رہی ہے ایک طرف نون لیگ سے پنجاب چھن رہا ہے اور دوسری طرف عمران نیازی کی سیاست زندہ کر کے مولانا سے کے پی کے چھیننے کی تیاری ہے . عمران نیازی کا امریکا مخالف بیانیہ کے پی کے میں بہت مقبول ہو گا اور اس سے مولانا کی دائیں بازو کی سیاست کو شدید دھچکا لگے گا . پی ڈی ایم اسٹبلشمنٹ کے بچھاۓ جال میں پھنس چکی ہے یا پھر شہباز سپیڈ کی نا اہلی نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کر کے پی ڈی ایم کی سیاست کو تباہ کر دیا ہے . پی ڈی ایم کی حکومت کی کاردکردگی کا بوجھ کوئی سیاسی جماعت نہیں اٹھا سکے گی اتحادی پہلی فرصت میں بھاگ جائیں گے اب کیا فائدہ ایسی حکومت چلانے کا اور ذلت کمانے کا صرف دو مقدموں کی ضمانتیں
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
This humiliation is for the entire PDM, not just Noon leak.

But we know that a shameless creatures doesn't feel the shame.
 

SZM

Councller (250+ posts)
why you are writing so long, the crux of the matter is that the true face of pmln is come out but still the people like you are trying to find the reasons. Actually they were corrupt, they are corrupt and they will remain corrupt
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
why you are writing so long, the crux of the matter is that the true face of pmln is come out but still the people like you are trying to find the reasons. Actually they were corrupt, they are corrupt and they will remain corrupt
The one you're responding to is as corrupt and dirty, PPPee...
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
??پپلیے تھوڑی زلت تو بھی چکھ لے کیونکہ اب تو شہباز شو پالشر اور زرداری ساتھ ہی شو پالش کر کے یہ حکومت لا
ئے تھے اور اس شو پالش سے اپنی مزدوری پر ہی جھگڑا چل رہا تھا
زرداری اتنا ڈیسپریٹ تھا پنجاب کے معاملے میں کہ اسے پتہ تھا یہاں اسے کوی ووٹ نہیں دے گا نون کی تو اگلی حکومت آ سکتی تھی زرداری کی پارٹی وفاقی وزیر کی کرسی کو ترس رہی تھی تا قیامت بلو کھسرے کو وفاقی حکومت میں وزارت نہ ملتی ا.س کے لیے پنجابی کرمنلوں کا سندھی کرمنلوں سے معاہدہ ہوا تھا جس سے پنجابی شو پالشر مکر رہا تھا تیری درد سمجھ آ رہی ہے دونوں کی گیم آدھی ادھڑ گئی
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بھٹو خاندان بہت کون جان سکتا ہے
ByN7I-NCMAA0l8Y.jpg

اسٹبلشمنٹ کے تلوے چاٹ کر اور کچھ ملے نہ ملے ذلت ضرور ملتی ہے
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
ٹھیک کہہ رہے ہو اسٹیبلشمینٹ کے تلوے چاٹنے والے کبھی دیرپا لیڈر نہیں رہتے۔ اگر تلوے چاٹنے کی انتہا دیکھنی ہو تو شیخ رشید اور بھٹو کو دیکھ لو ایک ڈکٹیٹر کو ڈیڈی کہتا تھا اور دوسرا سید مشرف
دونوں میں سے زیادہ چاپلوس کون تھا یہ خود ہی دونوں پارٹیاں مل کر فیصلہ کرلو اب ہر کام ببر شیر ہی کی ذمہ داری نہیں