نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی لندن سے علاج کرانے کے خواہشمند ہیں، خورشید شاہ نے علاج کے لیے برطانیہ جانے کی درخواست کر دی،خورشید شاہ کی جانب سے احتساب عدالت سکھر کو دی گئی درخواست میں ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی استدعا کردی۔
احتساب عدالت نے بیماری کے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ قابل ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ خورشید شاہ کی صحت کا معائنہ کرے گا، سکھر کی غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بورڈ بنانے کے لئے لیٹر جاری کردیا گیا۔
خورشید شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ مکیش کمار کارڑا نے عدالت کو بتایا کہ سید خورشید شاہ کا صرف ایک بار نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی گئی،خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت سکھر میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے،سپریم کورٹ کے حکم پر خورشیدشاہ کی ضمانت منظور ہونے کے ساتھ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاگیا تھا۔