علی امین ادارےکی عزت نہیں کررہے،DIK کیس کومثال بنائیں گے،الیکشن کمیشن

2cheifecpgandpur.jpg

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ڈیرہ اسماعیل خان بلدیاتی انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ علی امین گنڈا پور پر اثرنہیں ہورہا اور وہ نہ ادارے کی عزت کررہے ہیں،علی امین کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو کورونا ہے وہ اس لیے حاضر نہیں ہوسکے۔

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے اس کے بعد بھی خلاف ورزی کی،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ باربارضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،آپ اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ وہ کورونا میں الیکشن مہم نہ چلائیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1488434082086367237
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنااہل بھی ہو سکتا ہے،ہم ڈی آئی خان کیس کو مثال بنائیں گے، ابھی اس کیس میں اور بھی شکایات موصول ہوئی ہیں،خلاف ورزی ہوتی رہے تو ضابطہ اخلاق بنانے کا کیا فائدہ ہوگا، نرمی کی تو پھر تو الیکشن ہی نہیں ہو سکتے، جو جتنا بڑا ہوتا ہے وہ اتنی ہی خلاف ورزی کرتا ہے۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن میں علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت کی ویڈیوز چلائی گئی،جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)

علی امین ادارےکی عزت نہیں کررہے،DIK کیس کومثال بنائیں گے،الیکشن کمیشن​

Why not g welcome

Please add

YOUSAF raza Senate case of vote buying
 

Everus

Senator (1k+ posts)
اوئی اللہ

الیکشن کمیشن
سارے صحافی
سارے جج
ساری اپوزیشن
اور
اب اس سازش میں عوام بھی شامل ہو گئے

قوم یوت کو تباہ و برباد کرنے پر تلے ہیں