علی امین گنڈا پور کاعوام کو کھاناکم کھانےکا مشورہ،سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

images

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو روٹی اور چینی کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا ہے ، ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی کا ذمہ دار آصف علی زرداری اور نواز شریف کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام روٹی اور چینی کا استعمال کم کردیں تو مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


علی امین گنڈا پور کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور کہا کہ وفاقی وزیر کو بجائے عوام کو مشورہ دینے کے مہنگائی کم کرنے کے اقدام کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
صحافی وجاہت مسعود نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی محترم وفاقی وزیر کو بتا دے کہ اس ملک کے کروڑوں عوام کی بنیادی خوراک روٹی ہی ہے۔ ہم غریب لوگ روٹی نگلنے کے لئے سالن کے نام پر چٹنی، اچار, پیاز یا چھاچھ استعمال کرتے ہیں۔
ایک صارف نے علی امین گنڈا پور پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اگر تھوڑا شہد استعمال کرنے کا مشورہ دیتے تو اور اچھا ہوتا۔
https://twitter.com/x/status/1446093454484852748 مومنہ نقوی نامی صارف نے وزیراعظم عمران خان کے ایک دستر خوان کی تصویر شیئر کی جس پر انواح واقسام کے کھانے چنے ہوئے تھے اور کہا کہ وزیر عوام کو چینی اور روٹی کم کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1446125739183460352 کمالاں نامی صارف نے کہا جتنی مہنگائی ہے اس میں ویسے ہی عوام صرف زندہ رہنے کیلئے ہی کھا سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1446124738036654093 عمیزہ علی نے کہا کہ موصوف منسٹرخود عوامی خزانے کے پیسوں سے پیٹ بھر کر کھاتا پیتا ہے اور غریب عوام کو فاقے کی ترغیب دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1446119934166069257 رضوان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فارمولا بتا دیا، صاف چلی شفاف چلی۔
https://twitter.com/x/status/1446117217519628303 ریا کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کے مشورے کے مطابق عوام چائے میں چینی کے 100 دانوں کے بجائے91 دانے ڈالیں۔
https://twitter.com/x/status/1446116390398611480 ایک صارف نے وزیراعظم عمران خان کی کھانا کھاتے اور دستر خوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کپتان اپنے وزیر کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1446112234816434187 علینہ حیات نے کہا کہ علی آمین گنڈاپور کی عوام کو مہنگائی سے بچنے کا بہترین مشورہ چینی استعمال کم کریں شوگر بھی کنٹرول ھوگا آٹے کا استعمال کم کریں بیماری اور پیٹ بڑھنے کا خطرہ بھی کم ھوگا۔
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)

چلو ٹھیک اے
اے فیر پندرہ روٹیاں وچوں اُتّے دیاں تِن چُک لؤ
گندے پور دے سمجھائے ہوئے حساب نال تین نہیں ڈیڑھ روٹی بنڑ دی اے تسی اطمینان نال ساڑھے تیرہ روٹیاں کھاو اور ہاں ڈاکٹر ساب بعد وچ اینو ضرور پی لینڑاں
 

Worldtronic

Senator (1k+ posts)
دوکاندار: پیزے کے چار ٹکڑے کردوں یا آٹھ؟ سردار: چار کردے، اَٹھ میرے کولوں کِتھے کھادے جانے۔۔۔۔۔ (چار کردو آٹھ مجھ سے نہیں کھائے جائیں گے) اگر چائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہو تو نو دانے کم ڈالے اگر روٹی کے سو نوالے کھاتے ہیں تو نو نوالے کم کھائیں: علی امین گنڈا پور
 

rasheikh

Senator (1k+ posts)
Jaheil Qoum hai Baat us Nay Sahi Ki Hai Magar Ghalat Louggoon Kay Samnay Yeh BC 1 Niwaala Kum Nahein Kha Saktay ,,,, He is Talking about Common Sense Income vs Expenses.
If you do not have Means Control your Expense, Whole World Does that , but We are PAKISTANI above than EveryOne !!!!