علی گل پیر نےریسٹورنٹ عملے سے لڑائی کرنیوالی 'دیسی کیرن' کا مذاق بنادیا

karen11.jpg


سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون ریسٹورنٹ عملے سے جھگڑ رہی ہے۔ جھگڑے کی وجہ ریسٹورنٹ عملے کا خاتون سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کرنا تھا جو این سی او سی کی پالیسی کے مطابق ریسٹورنٹ سٹاف کو دکھانا ہوتا ہے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے بدتمیزی کرتی ہے،انگلش میں کھری کھری سناتی ہے اور الٹا ان پر الزام لگاتی ہے۔

کراچی کے ایک ریسٹورنٹ میں ماسک پہننے کی تلقین کرنےاور کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کرنے والے ریسٹورنٹ عملے سے بدتمیزی کرنے والی 'دیسی کیرن' کو مشہور کامیڈین و سنگر علی گل پیر نے کرار جواب دیدیا۔


علی گل پیر نے اپنی ایک تازہ ترین پیروڈی ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں وہ 'دیسی کیرن' اور ریسٹورنٹ ملازم کے روپ میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے وائرل ویڈیو کی آڈیو کے ساتھ اپنی ویڈیو شوٹ کرکے واقعے کی بہترین منظر کشی کی اور اصل حقیقت بیان کی۔

انہوں نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جب ایک دیسی کیرن نیا لفظ 'وائلیشن' سیکھتی ہے تو وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ میں بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ دکھائے کھانا کھانے پہنچ جاتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1446059931011100673
علی گل پیر نے عوام سے اپیل کی کہ ریسٹورنٹ سٹاف کےساتھ احترام سے پیش آئیں، ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانے ضرور جائیں مگر پہلے ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کراچی کے ایک ریسٹورنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون ریسٹورنٹ عملے کی جانب سے ماسک پہننے اور ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کا اصرار کرنے پر عملے سے الجھتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس خاتون کو'دیسی کیرن' کا نام دیا جارہا ہے جو خود ریسٹورنٹ عملے کو ماسک پہننے پر 'ایڈیٹ' یعنی بے وقوف قرار دیتے ہوئے ویکسین سرٹیفکیٹ طلب کرنے کو اپنی میڈیکل پرائیوسی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عملے کی ویڈیو بنارہی ہیں اوراسٹاف کی بے عزتی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دیسی کیرن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ریسٹورنٹ کے عملے کو اپنی ڈیوٹی نبھانے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔