عمران اور ترین کے تعلقات پر راجا ریاض کے انکشافات

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ 15، 20 دن پہلے وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات بہت اچھے ہوگئے تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین کا رابطہ تھا، اسی لیے جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ پھر اعتماد کے ووٹ کے بعد رابطے اچانک ختم ہوگئے۔

راجا ریاض نے کہا کہ اس کے بعد اچانک ایکشن شروع ہوگیا اور تین ایف آئی آرز درج ہوگئیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو انصاف نہیں مل رہا تو اپوزیشن کا احتساب کیسے درست ہورہا ہے؟، ووٹرز ہم سے سوال پوچھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے۔

Source: https://jang.com.pk/news/908655
 
chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Jiss ne Khan ko Tareen ke liyae kal Chorns hai woh aaj chour ke chala jaey! Jhootey phir Gillani ko votes tera baap daal gaya tha. Don't be hypocrite. You guys didn't have the guts to openly go against Khan and PTI which is why you didn't show yourself during vote of confidence.
 
Constable

MPA (400+ posts)
ما شا اللہ

شاندار معاشی نمو، سماجی فلاح، عوامی بہبود، عالمی سطح پر بلندیوں کو چھوتا قومی وقار، انسانی ترقی اور تعلیم، تہذیب، سائنس، طب، ثقافت سمیت زندگی کے ہر ادنیٰ اعلیٰ شعبے میں انقلابی تبدیلیوں اور بیمثال کامیابیوں کے رنگ برنگے جھنڈے گاڑنے والی جناب عمران خان کی حکومت آئندہ کئی انتخابات دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

عثمان بزدار اور محمود خان جیسے وزراء اعلیٰ تاریخ کے اوراق پر اپنی لاجواب کارکردگی اور مثالی حکومتوں کے انمٹ نقوش ثبت کر رہے ہیں قوم سر سجدہائے شکر میں بچھائے بارگاہ الہی میں ملتجی ہے کہ ایسے نابغاہائ روزگار حکمرانوں کا سایہ ہمارے سروں پر تا صبح قیامت قائم رہے۔ پنجاب کے عوام بلا تخصیص مرد و زن، جن و بشر دعا گو ہیں کہ اللہ عثمان بزدار صاحب کو انکی زندگیاں لگائے اور آنیوالی کئی صدیاں ان خدامِ ملک و ملت کے سایہ عاطفت میں ہماری نسلیں پروان چڑھیں۔

راجہ ریاض بکواستا ہے کہ اگر "یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے"۔
اس قدیم النسل لوٹے کی ٹونٹی میں کوئی ٹاکی گھسیڑو، جو انٹ شنٹ منہہ میں آئے بکے جاتا ہے۔
 
Last edited:

Constable

MPA (400+ posts)

Buzdar.jpg
 
Last edited:

Aristo

Minister (2k+ posts)
ما شا اللہ

شاندار معاشی نمو، سماجی فلاح، عوامی بہبود، عالمی سطح پر بلندیوں کو چھوتا قومی وقار، انسانی ترقی اور تعلیم، تہذیب، سائنس، طب، ثقافت سمیت زندگی کے ہر ادنیٰ اعلیٰ شعبے میں انقلابی تبدیلیوں اور بیمثال کامیابیوں کے رنگ برنگے جھنڈے گاڑنے والی جناب عمران خان کی حکومت آئندہ کئی انتخابات دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

عثمان بزدار اور محمود خان جیسے وزراء اعلیٰ تاریخ کے اوراق پر اپنی لاجواب کارکردگیوں اور مثالی حکومتوں کے انمٹ نقوش ثبت کر رہے ہیں قوم سر سجدہائے شکر میں بچھائے بارگاہ الہی میں ملتجی ہے کہ ایسے نابغاہائ روزگاروں کا سایہ ہمارے سروں پر تا صبح قیامت قائم رہے۔ پنجاب کے عوام بلا تخصیص مرد و زن، جن و بشر دعا گو ہیں کہ اللہ عثمان بزدار صاحب کو انکی زندگیاں لگائے اور آنیوالی کئی صدیاں ان خدامِ ملک و ملت کے سایہ عاطفت میں ہماری نسلیں پروان چڑھیں۔

راجہ ریاض بکواستا ہے کہ اگر "یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے"۔
اس قدیم النسل لوٹے کی ٹونٹی میں کوئی ٹاکی گھسیڑو، جو انٹ شنٹ منہہ میں آئے بکے جاتا ہے۔
ALLAH maaf karain constable sahib yeh kuch ziyada nahi ho giya ??? ? ? ? ?
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
Jiss ne Khan ko Tareen ke liyae kal Chorns hai woh aaj chour ke chala jaey! Jhootey phir Gillani ko votes tera baap daal gaya tha. Don't be hypocrite. You guys didn't have the guts to openly go against Khan and PTI which is why you didn't show yourself during vote of confidence.
Is lotay nay day one say PTI ko support he kab kiya hay is nay parliament main kharay ho kar PTI k against speeches ke hain aisay loag establishment k kanda use kar k sirf apni seat bachatay hain aisay loag kisi party k nahi hotay
 
Constable

MPA (400+ posts)
ALLAH maaf karain constable sahib yeh kuch ziyada nahi ho giya ??? ? ? ? ?
اللہ کریم الرحیم ہے وہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن پی ٹی آئی والے معاف نہیں کرتے۔

آپ سمجھدار انسان ہیں لیکن آپ دو شرائط پوری کریں تو میری بات آپکو سمجھ آ جائے گی۔

۔1:آپ پی ٹی آئی کی انٹرنیٹ وارئیر ہوں، حقیقت میں آپکا پی ٹی آئی کی عملی سیاست سے دور پار کا کچھ تعلق نہ ہو

۔2: آپ بیرون ملک رہتے ہوں، آپکا پاکستان سے بھی کوئی زمینی حقیقی تعلق ہو نہ آپکو براہ راست تجربہ ہو کہ پاک سر زمین پر کس بھاؤ بک رہی ہے۔ گویا ہر طرف ہرا ہرا دیکھنے کیلئے آپکا ساون کا اندھا ہونا ضروری نہیں بس آپ عمران خان کے فین ہوں تو آپکو ہر طرف ستے خیراں دکھیں گی۔

پاکستان پر بڑے بڑے مشکل وقت آئے لیکن مخولیہ وقت کبھی نہیں آیا۔ اللہ رحم فرمائے جو وقت اب چل رہا ہے کبھی سُنا نہ دیکھا۔

دیکھتی آنکھوں سُنتے کانوں قوم کو عمران خان کا سلام پہنچے۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ما شا اللہ

شاندار معاشی نمو، سماجی فلاح، عوامی بہبود، عالمی سطح پر بلندیوں کو چھوتا قومی وقار، انسانی ترقی اور تعلیم، تہذیب، سائنس، طب، ثقافت سمیت زندگی کے ہر ادنیٰ اعلیٰ شعبے میں انقلابی تبدیلیوں اور بیمثال کامیابیوں کے رنگ برنگے جھنڈے گاڑنے والی جناب عمران خان کی حکومت آئندہ کئی انتخابات دو تہائی اکثریت سے جیتے گی۔

عثمان بزدار اور محمود خان جیسے وزراء اعلیٰ تاریخ کے اوراق پر اپنی لاجواب کارکردگی اور مثالی حکومتوں کے انمٹ نقوش ثبت کر رہے ہیں قوم سر سجدہائے شکر میں بچھائے بارگاہ الہی میں ملتجی ہے کہ ایسے نابغاہائ روزگار حکمرانوں کا سایہ ہمارے سروں پر تا صبح قیامت قائم رہے۔ پنجاب کے عوام بلا تخصیص مرد و زن، جن و بشر دعا گو ہیں کہ اللہ عثمان بزدار صاحب کو انکی زندگیاں لگائے اور آنیوالی کئی صدیاں ان خدامِ ملک و ملت کے سایہ عاطفت میں ہماری نسلیں پروان چڑھیں۔

راجہ ریاض بکواستا ہے کہ اگر "یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے"۔
اس قدیم النسل لوٹے کی ٹونٹی میں کوئی ٹاکی گھسیڑو، جو انٹ شنٹ منہہ میں آئے بکے جاتا ہے۔
داروغہ صاحب، یہ تو آپ نے حکومت وقت کا ہی جسمانی ریمانڈ لے لیا۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
aisay loag kisi party k nahi hotay
نہ یہ پارٹی کے ہوتے ہیں اور نہ پارٹی ان کی ہوتی ہے۔ ان کی صرف ’’پاوری‘‘ ہوتی ہے۔ اچھا ہے کہ یہ پیسے کے پجاری آہستہ آہستہ خود ہی بے نقاب ہوتے جارہے ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ کریم الرحیم ہے وہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن پی ٹی آئی والے معاف نہیں کرتے۔

آپ سمجھدار انسان ہیں لیکن آپ دو شرائط پوری کریں تو میری بات آپکو سمجھ آ جائے گی۔

۔1:آپ پی ٹی آئی کی انٹرنیٹ وارئیر ہوں، حقیقت میں آپکا پی ٹی آئی کی عملی سیاست سے دور پار کا کچھ تعلق نہ ہو

۔2: آپ بیرون ملک رہتے ہوں، آپکا پاکستان سے بھی کوئی زمینی حقیقی تعلق ہو نہ آپکو براہ راست تجربہ ہو کہ پاک سر زمین پر کس بھاؤ بک رہی ہے۔ گویا ہر طرف ہرا ہرا دیکھنے کیلئے آپکا ساون کا اندھا ہونا ضروری نہیں بس آپ عمران خان کے فین ہوں تو آپکو ہر طرف ستے خیراں دکھیں گی۔

پاکستان پر بڑے بڑے مشکل وقت آئے لیکن مخولیہ وقت کبھی نہیں آیا۔ اللہ رحم فرمائے جو وقت اب چل رہا ہے کبھی سُنا نہ دیکھا۔

دیکھتی آنکھوں سُنتے کانوں قوم کو عمران خان کا سلام پہنچے۔
دیکھیں، عثمان بزدار تحریک انصاف کے لیئے ایک گوہر نایاب سے کم نہیں۔ اس بات کے معترف تو پی ٹی آئی کے بڑے سے بڑے مخالف بھی ہیں۔ عثمان بزدار کسی نہ کسی بہانے پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

مطلب یہ کہ اگر چینی اور آٹے کا بحران نہ پیدا کیا جاتا تو پی ٹی آئی کیونکر ایسے مافیا کی نشاندھی اور پھر ان کی بیخ کنی پر آمادہ ہوتی؟ کپاس کی قلّت نہ پیدا ہوتی تو حکومت کا دھیان کیسے کپاس کی کاشت پر جاتا؟ یہ تو انڈہ، مرغی اور کٹّے بانٹ رہے ہوتے۔

سوال یہ نہیں کہ وہ اپنا کام درست طریقے سے نہیں کرتے، سوال یہ ہے کہ اگر وہ کام نہ بگاڑیں تو پی ٹی آئی کے کرنے کو کام کیا رہے گا؟ اگر یہ عوام کی چیخیں بلند نہ کروائیں تو پی ٹی آئی کی حکومت کے بہرے بلکہ بے بہرے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہم کیا لیں گے ، حکومت لے رہی ہے۔
بھلے چنگے لوگوں کو نواب بنا دیا
داروغہ جی، حکومت دیتی بھی ہے۔ بس اس مرتبہ تیل کے بحران کی وجہ سے عوام کو محسوس زیادہ ہورہا ہے۔