عمران اگر تم باز نہ آئے ، ہم جیلوں کے دروازے کھول دیں گے:حمزہ شہباز

hamza-shehbaz-and-imran-khan-jl.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران نیازی سازش کا رونا روتا ہے کبھی حکومت جانے کو بیرونی سازش کہتا ہے اور کبھی کہتا ہے جان کو خطرہ ہے۔ اگراس کا بندوبست نہ کیا تو یہ فتنہ پاکستان کو کھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا خودکشی کر لوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، عمران نیازی بزدل کا نام ہے، جو کشمیر کا وکیل تو نہ بنا مگر فرح گوگی کا ترجمان بن گیا۔


حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی الٹا ہو گیا مگر ہم پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکا، شعبدہ باز عمران خان نے چار سال عوام کا خون چوسا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ کی کابینہ نہیں ہے، میری کابینہ ہو نہ تو چینی 70روپے کلو پر لاؤں گا اور پورے پنجاب میں آٹا اور گھی سستا کر دوں گا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران اگر تم باز نہ آئے اور ہمیں جیلوں کے دروازے کھولنے پڑے تو تمہارے لیے وہ بھی کھول دیں گے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
He was officially declared Josh-e-Khitabat by his own brother.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور