عمران حکومت کی پالیسیاں،ملکی تاریخ میں پہلی بارایف بی آرنے بڑاہدف عبورکرلیا

17FBRTargetachieve.jpg

سابق حکومت کی کامیاب معاشی اصلاحات کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگئے، ایف بی آر نے 6ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف عبور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ محصولات جمع کرلی ہیں جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے موجودہ مالی سال کا ابتدائی ہدف5ہزار829 ارب روپے حاصل کرلیا گیا تھا، امید ہے 30 جون تک 6ہزار 100ارب روپے کا ٹیکس محصولات اکھٹا کرلیں گے۔


ایف بی آر کی اس شاندار کامیابی پر سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ صرف اور صرف عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی حکومت کے دور میں مضبوط معاشی گروتھ اور پروگریسیو ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، اب پہلے سے عائد ٹیکسز اور پیداواری شعبوں پر دوبارہ ٹیکس عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سابقہ حکومت میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ شوکت ترین، پی ٹی آئی او ر ایف بی آر کو مبارکبا ہو، یہ 20 سال میں پہلی بار ممکن ہوا ہے کہ ایف بی آر نے نا صرف اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے بلکہ 2 فیصد اضافی ٹیکس بھی جمع کیا ہے، امپورٹڈ حکومت کو پی ٹی آئی حکومت سے سیکھنا چاہیے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
شہباز شریف اور حمزے کا ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر اس پر کچھ بولے گا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
چھ ہزار ارب کا ہدف بہت تھوڑا رکھا گیا تھا کم از کم بارہ ہزار ارب کا ہدف ہونا چاہئے تھا
خیر اب سابق حکومت کہتے ہوے یوتھیوں کے منہ سے آہ تو نکلتی ہوگی؟
ویسے خوشی کی بات ہے حکومت کوی بھی ہو ٹیکس سے ہی ملک چلتا ہے اور ہماری ایکسپورٹ تو ہے نہیں