عمران خان حکومت گرانے کے بعد کیا ہوگا؟

imran-mau11.jpg


فرض کریں اپوزیشن نے ق لیگ اور ایم کیوایم کی مدد سے 172 ارکان پورے کرلئے اور تحریک عدم اعتماد کامیاب کرکے عمران خان کی حکومت کو گرادیا تو اسکے بعد کیا ہوگا؟ کس کے لئے زیادہ مشکلات ہوں گی؟

اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو اسکے بعد کا منظر نامہ تحریک اصاف کی بجائے ان لوگوں کو کیلئے پیجیدہ ہوجائے گا جو عمران خان کے خلاف متحد تھے اور تحریک عدم اعتماد میں ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔

ن لیگ چاہتی ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو انتخابات ہوجائیں جبکہ پیپلزپارٹی اور ق لیگ مدت مکمل ہونے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر پرویزالٰہی کو عثمان بزدار کو ہٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب بنادیا جاتا ہے تو پرویز الٰہی ایک دوماہ کیلئے تو وزیراعلٰی نہیں بنیں گے، وہ باقی ماندہ ڈیڑھ سالہ مدت پوری کرنیکے کے خواہشمند ہیں۔

پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہےتو پیپلزپارٹی بھی چاہتی ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہوکیونکہ اگر وفاق اور پنجاب میں حکومت ختم ہوتی ہے تو سندھ حکومت پر بھی پریشر آئے گا۔

فضل الرحمان تو اپنے بیٹے کو وزیراعظم یا اسپیکر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں اس بات سے غرض نہیں کہ مولانا کے صاحبزادے تین ماہ کیلئے وزیراعظم بنتے ہیں یا ڈیڑھ سال کیلئے۔

جو بھی نئی حکومت آئے گی وہ مختلف اتحادیوں کیلئے انتہائی کمزور حکومت ہوگی۔پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کریں گی یہاں تک کہ وہ جماعتیں جو اسمبلی میں نہیں وہ بھی اپنے لوگوں کو مشیر یا معاون خصوصی بنانا چاہیں گے۔

پرویز الٰہی اگر وزیراعظم بنتے ہیں تو وہ دیڑھ سال پورا کرنا چاہیں گے تاکہ وہ اپنی جماعت کو دوبارہ کھڑا کرسکیں کیونکہ مسلم لیگ ن میں کئی افراد ایسے ہیں جو آج بھی پرویزالٰہی کے قریب سمجھے جاتے ہیں یا ق لیگ چھوڑنے کے باوجود انکے پرویزالٰہی سے اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بات شریف خاندان اچھی طرح جانتا ہے، وہ جانتا ہے کہ پنجاب پرویزالٰہی کے حوالے کرنیکا مطلب اپنی سیاست کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسلئے وہ کبھی بھی پرویزالٰہی پر راضی نہیں ہوگی۔ یہ اتحاد زیادہ عرصہ نہیں چل پائے گا اور ن لیگ کے اندر سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔

کچھ عرصہ پہلے عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر انہیں حکومت سے نکالا تو وہ خطرناک ہوجائیں گے لیکن اگر پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے تو وہ مسلم لیگ ن کیلئے خطرناک ہوجائیں گے۔ پرویزالٰہی جوڑتوڑ کرتے رہیں گے اور مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچاتے جائیں گے جو مسلم لیگ ن کے اندر بے چینی کا باعث بنے گا۔

ق لیگ کی طرح پیپلزپارٹی بھی اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے دیکھناچاہتی ہے۔ ن لیگ کیلئے جلد الیکشن کی راہ ہموار کرنے کا مطلب اگلی حکومت ن لیگ کو پلیٹ میں ڈال کر دینا ہے۔ دوسرا پیپلزپارٹی یہ چاہتی ہے کہ شہباز شریف باقی ماندہ ڈیڑھ سال کیلئے عمران خان کی جگہ وزیراعظم بنیں ۔

اگر شہباز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو انکے لئے کئی مشکلات ہوں گی جن میں معاشی مشکلات، عالمی سطح پر مہنگائی شامل ہے۔ روس یوکراین جنگ، کورونا وبا کے باعث عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتیں بڑھنے، خوردنی تیل اور دیگر بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی اجناس کی قیمتیں اگر مسلسل بڑھتی رہتی ہیں تو اسکا نقصان بھی ن لیگ کوہوگا۔

تحریک انصاف کہے گی کہ ہم پر تنقید کی جاتی تھی کہ ہم نے مہنگائی کردی، اب یہ مہنگائی کنٹرول کرکے دکھائیں ۔تحریک انصاف اسے کیش کرنیکی کوشش کرے گی اور عوام کی جو نفرت تحریک انصاف کی طرف تھے اسے ن لیگ کی طرف موڑنے کی کوشش کرے گی اور اس میں کسی حد تک کامیاب بھی رہے گی۔

نون لیگ چاہتی ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد جلد از جلد نئے انتخابات کرائے جائیں کیونکہ جلد از جلد انتخابات کا ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔ ن لیگ کیلئے سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اگر عمران خان کی اقتدار نومبر تو وہ نئے آرمی چیف کو نعینات کریں گے جو ن لیگ کیلئے ناقابل قبول ہے اور نومبر سے پہلے پہلے عمران خان کی حکومت کو چلتا کرنا چاہتی ہے۔

اگر شہبازشریف وزیراعلیٰ بنتے ہیں اور ن لیگ کی حکومت ڈیڑھ سال تک رہتی ہے تو عمران خان ن لیگ کیلئے مصیبت بن جائے گا۔ تحریک انصاف کے جلسے جلوس، ریلیاں ، عمران خان کے لفظی وار ن لیگ کیلئے پریشانی کا باعث بن جائیں گی۔ ن لیگ کے ڈیڑھ سالہ دور میں عالمی حالات جوں کے توں رہے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو یہ عمران خان کو فائدہ دے گا اور اسے عمران خان کیش کرنے کی کوشش کریں گے جو ن لیگ نہیں چاہتی اور جلدازجلد الیکشن چاہے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اتنے لمبے چوڑے خطبے کے بعد پس فتویٰ صادر ہوا کہ سب اپنی پرانی تنخواہ پر ہی روتے پیٹتے رہیں گے
اور پی ٹی آئی آرام سے حکومت کرتی رہے گی
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Just like ZAB divided Pakistan to become PM of Pakistan why not all PDM leaders dividing Pakistan in small pieces to establish their own government. Like PM of Lahore region. PM of Gujrat, PM of DI khan, PM of interior Sindh, PM of metropolitan Sindh etc?
 

Tit4Tat

Minister (2k+ posts)
Just like ZAB divided Pakistan to become PM of Pakistan why not all PDM leaders dividing Pakistan in small pieces to establish their own government. Like PM of Lahore region. PM of Gujrat, PM of DI khan, PM of interior Sindh, PM of metropolitan Sindh etc?

okara kissi khatay main nahen hay????
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

عمران خان ! ان بھونکتے کتوں کی دم پر رکھا پائوں ڈھیلا مت کرنا . ایڑی پر مزید زور کی ضرورت ہے
dog-circles-780x520.jpg