عمران خان ریاض کا یوٹیوب چینل ہیک، ویڈیوز ڈیلیٹ

maryam1211.jpg

پاکستان کے سینئیر اور معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کا یوٹیوب چینل مبینہ طور پر ہیک کرلیا گیا ہے۔

عمران ریاض پاکستان کے سب سے مشہور یوٹیوبر اور صحافی ہیں جنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرا یوٹیوب چینل ہیک کرلیا گیا ہے اور تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1575429292703584259 عمران ریاض کے یوٹیوب چینل کو کرپٹو کرنسی ایتھیریم کے پروموشنل پیج میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں اینکر عمران نے کہا کہ مریم کو بری کر دیا اور میرا یو ٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔ میرے لیے 2 بڑی خبریں

https://twitter.com/x/status/1575431539524894720

اطلاعاتی ٹوئٹ کے چند منٹ بعد ہی ان کا یوٹیوب چینل بحال کردیا گیا، تاہم اس پر فی الحال صرف چار ویڈیوز موجود ہیں اور مزید ویڈیوز کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ عمران ریاض کے یوٹیوب چینل پر 3.45 ملین سبسکرائیبرز ہیں اور ان کی سیاسی ویڈیوز پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Pora Pakistan hi hacked hoa howa ha..Imran Riaz sahib ap sirf apnay channel ke lia preshan hain??Hacked Pakistan ko kon recover karay ga?
Mafias...Generals..Judges bhi hacked karnay walo mein shamal hain..kis ke pass jao gey recovery ke lia?Pakistan YouTube ke under hota tu asani se recover bhi ho jata..