عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں مقدمات درج

imran-khan-pti-case-pi.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر عمران خان، اسد عمر اور عمران اسماعیل کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقدمات میں علی امین گنڈا پور، علی نواز اعوان اور راجہ خرام نواز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ڈی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان کے لانگ مارچ سے متعلق درج کیے گئے ہیں جن میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور اس میں 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں اسلام آباد پولیس نے 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان اور دیگر ملزمان کی ہدایات پر ڈی چوک میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے جناح ایونیو میٹرو اسٹیشن کو نظر آتش کیا اور ایکسپریس چوک پر سرکاری گاڑی کو ڈنڈوں اور آہنی راڈز کی مدد سے نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آزادی مارچ کے دوران ڈی چوک میں مظاہرین نے متعدد درختوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو آگ لگادی تھی، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کے دوران متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے جس کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کو 6 روز کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Yeh to mix achar ki aqal hai, ek taraf harami mentalbaz NA mein bol ta aao mazakarat kerte hai and on the other hand this.

Is this how you negotiate? Or you mental midgets think you can pressurize and blackmail khan with these absurd cases so he will accept your terms in any possible future talks?

What a bunch of retarded dicks