عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش: 10 مقدمات میں ضمانت منظور

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
2340226-imrankhan-1656052146-963-640x480.jpg


اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

https://twitter.com/x/status/1540220141656473601
عمران خان نے عدالت سے دس مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

Source