عمران خان عدم اعتماد سے جانے والے پہلے وزیر اعظم ہونگے : احسن اقبال

ahsan-iqbal-aa%20and%20pti.jpg


تحریک عدم اعتماد جمع ہوگئی، اپوزیشن کا اعتماد مزید بڑھ گیا، لیکن حکومت بھی پر اعتماد ہے، سماء نیوز کے پروگرام میں میزبان ندیم ملک نے لیگی رہنما احسن اقبال سے اس حوالے سے گفتگو کی اور سوال کیا کہ مجھے لگتا تھا کہ تحریک جمع کرنا مشکل لگ رہا تھا لیکن ایسا ہوگیا، خوش ہیں کرلیں گے آگے؟

لیگی رہنما احسن اقبال نے جواب دیا کہ یقینی طور پر ہوجائے گا کیونکہ اپوزیشن کو عوام کا ساتھ حاصل ہے، پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے،ایسا وزیراعظم جس نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا، نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکروں کا خواب دکھایا، کبھی پچاس لاکھ گھروں کا خواب دکھایا، کبھی نئے پاکستان کا خواب دکھایا، بجلی گیس سستی کرنے کی باتیں کیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا، عوام کے ساتھ بد عہدی کی،معیشت کا بیڑہ غرق کیا، اب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان پہلے وزیراعظم ہونگے جو رخصت ہونگے۔


لیگی رہنما نے کہا کہ میرے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ان کے بہت سے چاہنے والے مشورہ دے دیا کہ وہ تاریخ میں تحریک عدم اعتماد سے جانے والے وزیراعطم بننے کے بجائے مستعفی ہوجائیں،تاکہ وہ ووٹ سے پہلے مستعفی ہوجائیں اور ان پر دھبہ نہ لگے۔

احسن اقبال نےامید ظاہر کی کہ ہم پرامید ہیں ہم بڑی تعداد کے ساتھ تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہونگے، ہم اتحادیوں سے بھی رابطے میں ہیں،کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ہوجائیں اور راضی ہوجائیں کہ عوام اور ملک کا ساتھ دیں سیاست کا ساتھ دیں،ملک کو بچانے کیلئے تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دیں۔

احسن اقبال نے میزبان کے سوال پر کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم کہے کہ غیرملکی طاقتیں اس کے خلاف اپوزیشن کے ذریعے ملک میں اس کا تختہ الٹ رہی ہیں،بطور وزیراعظم حلف لینے پر اب ان کا فرض ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ کون سی غیرملکی قوتیں ہیں جو مدد کررہی ہیں،اگر نام نہیں بتاتے تو انہوں نے پاکستان کے مفاد کیلئے جو حلف لیا اس کی پاسداری نہیں کررہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کمال کی بات یہ ہے کہ الزام وہ لگارہے ہیں جو فارن فنڈنگ میں ملوث ہیں،اور فنڈ دینے والوں کا نام تک نہیں بتارہے، اور اپوزیشن پر الزام لگارہے کہ ان کی پشت پر بیرونی ہاتھ ہے تو آپ ان کے خلاف ریفرنس بنائیں اور سپریم کورٹ میں جمع کرائیں،اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو مطلب آپ بہتان لگارہے ہیں،جیسے آپ ساڑھے تین سال پہلے کرتے رہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان صاحب کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے،ان کی تقریر ثبوت ہے،اپنی شکست سے بچنے کیلئے عمران خان پاکستان کے مفاد سے کھیل رہے ہیں،کسے نہیں پتا کہ پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں بہت سخت مانیٹرنگ اور اسکروٹنی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کسے نہیں پتا یورپ اس سال جی ایس پی پلس کو ریویو کرنے کیلئے جائزہ لے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کڑے معاہدے سے گزر رہا ہے،عمران خان کی یورپ کے حوالے سے تقریر سیاست چمکانے کیلئے ہے انہوں نے ملک کے مفاد کو داؤ پر لگادیا ہے، میں سمجھتا ہوں وہ ہی تقریر ان کی شکست کا اعتراف تھی۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جنرل ضیا کی شوری نطفہ حرام نثار فاطمہ عرف پھاتاں شوری ناروالی یعنیُ اپنی ماں کا دلا بن کر اس کو ضیا سے امب دلا کر سیاستدان بنا ہوا دوسرا دلا ایک خواجہ سعد رفیق نیولا ہے دوسرا یہ بجو احسن اقبال بجو نطفہ حرام