عمران خان فوج سے اپنے حق میں سیاسی انجینئرنگ کامطالبہ نہیں کررہے:اطہر کاظمی

athar-kazmi-on-khan-pl-as.jpg


صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ عمران خان فوج سے اپنے حق میں سیاسی انجینئرنگ کا مطالبہ نہیں کررہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جنہیں آپ کندھوں پر بٹھا کرلائے تھے وہاں سے سائیڈ پر ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق اطہر کاظمی نے یہ تجزیہ سماء نیوز کے پروگرام6 سے 7 میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےدیا اور کہا کہ فوج کے کچھ لوگوں کا پولیٹیکل انجینئرنگ کا کردار حقیقت ہے، اس حوالے سے بینظیر بھٹو بھی ذکر کرتی رہی ہیں اور میاں نواز شریف بھی نشاندہی کرتے رہے ہیں، عمران خان بھی کررہے ہیں لہذا اس حقیقت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان فوج سے اپنے حق میں سیاسی انجینئرنگ کرنے کا نہیں کہہ رہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جنہیں آپ کندھے پر بٹھا کر لائےہیں ان کے نیچے سے آپ سائیڈ پر ہوجائیں اوراپنے کندھے سے ان کو اتاردیں۔

https://twitter.com/x/status/1539642036864909314
اطہر کاظمی نے کہا کہ فوج ہو یا عدلیہ ، ادارے کمزور ہوں گے تو پاکستان کا نقصان ہوگا،مگرمعاملہ یہ ہے کہ جب چیزوں کو سیاسی طور پر حل نہیں کیا جاتا اور مزید الجھایاجاتا ہے تو پھر ایسے ہی ہوتاہے، اگر اس رات عدالت فوری انتخابات کا حکم دیدیتی اور ملک میں عام انتخابات ہوجاتے تو فتح یاب ہونےو الی پارٹی کی اس وقت ملک میں حکومت ہوتی اور ادارے اس وقت زیر بحث نہیں ہوتے۔

انہوں نےکہا کہ جب جے آئی ٹیز کی رپورٹس بتاتی ہوں کہ ان لوگوں نے اتنی اتنی کرپشن کی ہے، شہباز شریف،زرداری صاحب اور نواز شریف کی کرپشن کے حوالے سے انہی اداروں کی جےآئی ٹیز ہمیں بتاتی تھیں۔

 

amber123

Chief Minister (5k+ posts)
جب ملک میں خاندانی کمپنی کو ہر ادارے پر مسلط کر دیا جاۓ تو نتیجہ حسب منشا ہی ہو گا۔۔۔۔
باجوہ کا بیٹا علیم خان کابزنس پاٹنر ہو۔اور سعد رفیق کا پراپرٹی پاٹنر بھی اور بندیال کی بیٹی ن لیگ والوں کے گھر تو نتیجہ تو پھر صاف ظاہر ہے۔۔۔۔