عمران خان مدت پوری کرنیوالے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں:سروے میں عوام کی رائے

imran-khan-pm-first.jpg


ایک سروے کے مطابق 53 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ کی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے ایک سروے کیا جس میں 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے شماری کی گئی، ادارے کی جانب سے سروے کے نتائج جاری کر دیئے جس کے مطابق 30 فیصد شہریوں نے مدت مکمل نہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جبکہ 53 فیصد پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی مدت مکمل کریں گے۔

سروے کے مطابق وزیر اعظم کی مدت مکمل ہونے کی سب سے زیادہ امید بلوچستان سے 75 فیصد افراد نے کی جب کہ پنجاب سے 55 ، سندھ سے 49 اور خیبر پختونخوا سے 45 فیصد شہریوں نے وزیراعظم کی مدت مکمل ہونے سے متعلق پُرامید ہونے کا کہا۔


گیلپ پاکستان کے سروے میں حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بُری ہونے کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر 34 فیصد نے حکومت کی کارکردگی کو اچھا جبکہ 34 فیصد نے ہی کارکردگی کو بُرا قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2020 میں امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا تھا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کی مدت پوری کرنیوالے پہلے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کی کامیاب پالیسی نے وزیراعظم عمران خان کی باقی ماندہ مدت پوری کرنیکی راہ ہموار کردی ہے۔

وڈرو ولسن انٹرنیشنل سینٹر فار اسکالرز، واشنگٹن میں جنوبی ایشیا کے لیے سینیئر پروگرام ایسوسی ایٹ اور تجزیہ کار مائیکل کوگلمین کا کہنا ہے کہ رواں برس اپریل میں ایک معروف صحافی اورتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں پیشنگوئی کی تھی کہ اگر اہم تبدیلیاں نہ کی گئیں تو عمران حکومت جون میں ختم ہوسکتی ہے۔

تاہم جون آیا اور چلا گیا لیکن عمران خان کی حکومت اب تک قائم ہے۔ سہیل وڑائچ کی طرح دیگر اور بھی تجزیہ کار ہیں جو عمران خان کی مدت مکمل کرنے سے مختلف تجزئیے کرتے رہت ہیں۔

مائیکل کوگلمین نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کوئی ایسا وزیراعظم نہیں گزرا جس نے وزارت عظمیٰ کی اپنی مدت مکمل کی ہو۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے، یہاں تک کہ پی ٹی آئی ووٹرز بھی حکومتی کارکردگی سے مایوس نظر آرہے ہیں لیکن دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کرسکیں۔

کرونا وبا کے دوران عمران خان نے جو حکمت عملی اختیار کی ، ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ پالیسی واقعی سازگار ہے۔
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان مدت پوری کرنے والے پہلا
اور
کوکین چڑھانے والا آخری وزیر اعظم ہوگا

انشا اللہ
You said like the baby of Crack head. Get your mum to speak to her dealer and your daddy, its not IKs fault that you didn't know her dealers name.