اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابات کی طرف جانا چاہ رہے ہیں مگر وہ اس کیلئے غیر آئینی راستے کا انتخاب کر بیٹھے ہیں۔
نجی چینل جیو نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ عمران خان انتخابات کو بطور راہ فرار استعمال کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ آئین کو توڑ کر انتخابات کا اعلان کیا جائے جب عدالت ہاتھ ڈالے تو کہیں کہ ہم تو انتخابات کرانا چاہتے تھے آپ انتخابات کا اعلان کر دیں ایسا نہیں ہوگا۔
حامد میر نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر، وزیراعظم عمران خان اور خود صدر مملکت بھی اس جرم میں شریک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الٰہی اپوزیشن کے 40 ارکان کو معطل کر کے اپنی ہار کو جیت میں بدلنا چاہتے ہیں۔
حماد میر نے کہا کہ ذرا سوچیں کہ اپوزیشن اچانک سے عدم اعتماد کی تحریک کیسے لے آئی یہ جنوری تک ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے اب یہ ملکر عدم اعتماد کے آئے؟
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان موجودہ پارلیمانی نظام ختم کر کے صدارتی نظام لانا چاہتے تھے اور اس کے بعد انتخابات میں دو تہائی اکثریت لیکر اس پارلیمان کی وقعت کو ختم کر کے اپنی مرضی کا نظام رائج کرنے والے تھے۔