وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اس وقت اپوزیشن سے این آراومانگ رہے ہیں، ہم سےپی ٹی آئی کے لوگ اس کیلئے رابطے کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے یہ دعویٰ سماء ٹی وی کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کیجانب سے مفاہمت کے پیغامات آرہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عمران خان کےکیخلاف فارن فنڈنگ کے کیس میں کارروائی روک دی جائے تو بیٹھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کو ایک ٹیسٹ کیس بنانا چاہتے ہیں، کیونکہ عمران خان خود کہتےہیں کہ بڑے اور چھوٹے کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے، میں اگر عمران خان کی جگہ ہوتا تو میں سب سے پہلے خودکو احتساب کیلئے پیش کرتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جو یہ کہتا ہو کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے مگر وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار نا ہو، وہ دوسروں سے حساب مانگے اور منی ٹریل کا مطالبہ کرے مگر اپنی منی ٹریل دینے کیلئے وہ تیار نہیں ہے۔