عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش میں نے کی تھی، فضل الرحمان

2fazalurrehmansazidshdawa.jpg

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان کو اقتدار سے ہٹانے کیلیے سازش کی گئی اور یہ سازش امریکا کی جانب سے کی گئی، لیکن پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ان کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش انہوں نے کی تھی،سیمینار سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا قتل کی سازش ہو رہی ہے، تمہیں کس نے مارنا ہے، سکیورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے،عالمی نہیں فضل الرحمان کی سازش نے تم کو گرایا۔


مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے آزمائشوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیا اور قابل قدر دینی خدمات سر انجام دیں،آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف امریکا، بھارت اور اسرائیل نے مل کر سازش کی،امپورٹڈ حکومت کی ساری دولت ملک سے باہر پڑی ہے، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،آئی ایم ایف نے ہم پر بھی پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر عوام کو مہنگائی سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس لیے گرائی گئی کہ امریکا کے پتلے اوپر بیٹھیں، ہم صحت کارڈ لائے، سود کے بغیر قرضے فراہم کیے، ہماری حکومت مہنگائی کے تحت نہیں ایک سازش کے تحت گرائی گئی،نواز شریف، آصف زرداری کے چوری کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہیں، 30دن میں جتنی قیمتیں بڑھیں ہمارے ساڑھے 3سالوں میں اتنی نہیں بڑھیں۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
This munfiq used to spy on his own father.How can anyone trust him when he betrayed his own father.This haramkhor is after free halva.He is masquerading as a religious leader but he is not religious at all.He is using religion to fool simple minded folk and brainwash young kids.