عمران خان کو حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کیوں ختم ہوتی نظرآرہی ہے؟

imrn1i1h1h1.jpg


سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ پنجاب میں اب حمزہ شہباز شریف کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے یہ پیش گوئی اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی اور کہا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کی غیر قانونی حکومت موجود ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر آئینی طریقے سےہماری 5 مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتوں نے الیکشن کمیشن کو بے نقاب کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے،زرداری اور شریف خاندانوں کا جو باہر پیسہ پڑا ہے اس کا آدھا بھی واپس آجائے تو معیشت ٹھیک ہوجائے گی، ہم نے اپنا پیٹ کاٹ کر ڈیزل، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا، کیونکہ ہمیں لوگوں کے حالات کا پتا تھا کہ بین الاقوامی عذاب آیا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو مہینوں میں ایسی کونسی قیامت آگئی کہ قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں اور معیشت مزید نیچے آگئی، بجلی کدھر گئی، ہمارے دور میں کیوں اتنی لوڈ شیڈنگ نہیں تھی؟ ن لیگی دورمیں معاہدہ ہوا، ان کارخانوں سے بجلی بھی نہیں بن رہی اور ہمیں کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادائیگیاں بھی کرناپڑرہی ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
LHC pori try kar rahi Hamza ko bachnay ki.is lia phir beth kar socha jaya ga k kesay bachana ha Hamza ko ..LHC chahti tu aj bhi verdict di ja sakti thi.But Hamza aur Nuetrals se discussion lazmi thi..legally ye case aik din ka tha.lekan khaincha gia..Hamza illegal CM bana..