عمران خان کو دوتہائی اکثریت ملےگی،اسلئے اپوزیشن الیکشن نہیں چاہتی:ظفر ہلالی

zafar-hallai-and-imran-khan-pdm.jpg


وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے خطاب کو الوداعی خطاب کہاجارہاہے،اس حوالے سے جی این این کے پروگرام میں میزبان ثمینہ پاشا نے سینیئر تجزیہ کار ظفر ہلالی سے پوچھا کی کیا عمران خان کی یہ اسٹریٹیجی کارآمد ثابت ہوگی۔

ظفر ہلالی نے کہا کہ میں تو بڑا مایوس ہوں، ایک ایماندار شخص کو جس کو آپ کبھی بھی الیکشن میں لے جائیں کامیاب ہونگے عوام کی سپورٹ کے ساتھ،عمران خان ایماندار آدمی ہے ،عمران خان کواب دوتہائی اکثریت ملےگی اس لئے تو یہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتے،اس لئے تو ڈر رہے ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان جیسے ایماندار شخص کو کہنا پڑ رہاہے کہ تم کس قسم کے قوم ہو،جو ہارس ٹریڈنگ کرتے ،جھوٹ ، کرپشن سب کرتے،وہ گنتے ہو جو نہیں گننا چاہئے وہ نہیں جو گننا چاہئے،امریکی سفارتکار ایک دن میں سات ن لیگ کے لوگوں سے ملے ہیں،ہمیں پتا ہے ایسے امریکی آفیشلز سے ملے ہیں جن کا کوئی عہدہ نہیں لیکن کیوں ملے۔


ظفر ہلالی نے کہا کہ عمران خان صحیح کہہ رہے کہ سازش ہوئی ہے، اس لئے تحقیقات کی جائیں،کوئی ایسا قانون ہے جہاں آپ کو رشوت ،کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ سے روکا جائے،رولنگ کے بارے میں سپریم کورٹ نے سوموٹونوٹس لیا بلدیہ فیکٹری میں تین سو لوگ مارے گئے کسی نے سوموٹو نہیں لیا،ماڈل ٹاؤن میں اتنے لوگ مرے کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے، اتوار کو پرامن احتجاج کی کال بھی دے دی،عوام ہی مجھے لے کر آئے اور میں نے اُن ہی میں جانا ہے، میں جدوجہد کے لیے تیار ہوں، میں اب قوم کے ساتھ ہوں۔

انہوں نےاتوار احتجاج کی کال دی اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اتوار کو عشاء کی نماز کے بعد نکلنا ہے اور زندہ قوم کی طرح احتجاج کرنا ہے، سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ منظور ہے لیکن اس سے مایوسی ہوئی ہے، سپریم کورٹ اور پاکستان کی عدلیہ کی عزت کرتا ہوں، میں آزاد عدلیہ کی تحریک کے دوران جیل جاچکا ہوں۔
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
اسی لیے فوج ، عدلیہٰ اور بیوروکریسی بھی نہیں چاہتے کے الیکشن ہوں۔