عمران خان کو غدار کہنے والے یہ سنیں اور شرم کریں،عارف حمیدبھٹی

arifh111h11h11.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان کو آج غدار قرار دینے والے لوگ ان کے ماضی کے بیانات سنیں ، انہیں خود ہی شرم آجائے گی۔

جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ آج کی حکومت عمران خان کو غدار ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے، اللہ اس حکومت کو ہدایات دے، یہ عمران خان اگر فوج کے خلاف ہوتے تو سب سے پہلے میں ان کے خلاف آواز اٹھاتا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ انہیں غدار کہنے والے سنیں عمران خان ماضی میں فوج کے حوالے سے کن خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

پروگرام میں ایک رپورٹ شامل کی گئی جو عمران خان کے ماضی کے فوج سے متعلق بیانات پر مشتمل تھی، ان میں عمران خان ایک موقع پر کہتے ہیں کہ ہر روز ہمارے فوجی ہمارے لیے ملک کیلئے اپنی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1532379795094396931
دوسرے موقع پر عمران خان کہتے سنائی دیتے ہیں کہ آج مسلم دنیا میں پاکستان طاقتور ترین فوج رکھنے والا ملک ہے، اگر پاکستان کے پاس یہ فوج نا ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوچکے ہوتے،اس ملک کو اللہ نے بچایا ہوا ہے،کیونکہ ہمارے پاس ایسی فوج ہے جو ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

ماضی میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ اس ملک کو 2 قوتوں نے اکھٹا رکھا ہوا ہے، اس میں سے ایک پاک فوج ہے ، ہمیں اپنی اس مضبوط اور پروفیشنل فوج پر فخر ہے، ہمارے دشمن ہمیشہ سے یہ کوشش کرتے رہے ہیں کہ پاکستان کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کردیا جائے اسی لیے ایک مضبوط فوج اس ملک کیلئے بہت ضروری ہے۔

ایک موقع پر عمران خان نے کہا کہ فوج کے ادارے کے خلاف کبھی بات نا کریں، ان پر تنقید نا کریں کیونکہ اگر یہ فوج نا ہوتی تواس ملک نے نہیں ہونا تھا، اس ملک کو عمران خان سے زیادہ پاک فوج کی ضرورت ہے لہذا ہمیں ہمیشہ اس ادارے کی مضبوطی کیلئے بات کرنی چاہیے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
باجوے اور اسکے چار پانچ جرنیلوں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کا اصل مقصد تھا باجوے کے زریعے ایک چلتی ہوئی چھ فیصد گروتھ

والی حکومت کو ہٹانا کیونکہ اگر وہ حکومت چلتی رہتی تو پاکستان مالی مشکلات سے نکل آتا آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے جال سے

نکل آتا اور امریکہ اور ملک دشمنوں کی بلیک میلنگ سے نکل آتا روس سے سستا تیل گیس لے کر اپنی عوام کو اور بھی سبسڈی دیتا جیسے دے رہا تھا اور چیزوں پر بھی

سبسڈی دیتا پاکستان صرف پیٹرول میں ہر سال چھ بلین ڈالر بچا لیتا مگر باجوے کو اس سازش کے لئے پلانٹ کیا گیا اب

باجوے کا اصل مقصد ہے چین اور روس سے دوری تاکہ وہ امریکی سازش کے خلاف کوئی مدد نا کرسکیں ، پاکستان میں
instability
تاکہ پاکستان اپنے پاؤ ں پر کھڑا نا ہوسکے اور کبھی امریکی غلامی سے نا نکل سکے اس کے علاوہ پاکستان میں آرمی ُاور عوام کے

درمیان جو محبت کا رشتہ قائم تھا ستر سال سے اسکو دشمنی میں بدلنا جیسے رانا ثنا اللہ اور باجوے قادیانی کی مقرر کردہ وزیر داخلہ منشیات فروش اور ماڈل ٹاؤن کے قاتل

نے نہتی عورتوں اور بچوں پر پاکستان آرمی اور فوج کے رینجرز کو نہتی عورتوں بچوں پر استعمال کیا اور اس نفرت کا آغاز کردیا یہ

کیسا آرمی چیف ہے جس آر می نے اسے چیف بنایا یہ اسی آرمی کےخلاف استعمال ہو رہا ہے
اب امریکہ کا اصل گیم ہے ملک میں افراتفری خانہ جنگی اور پھر پاکستان کی بینک کرپسی پھر اسی بینک کرپسی خانہ جنگی کی آڑ

میں پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو نیوٹرلائز کرنا اور پاکستان کو ایک غیر ایٹمی ملک بنا کر پاکستان کو انڈیا کے ماتحت کرکے اس خطے

سے چین کی چھٹی کرانا۔ اور انڈیا اسرائیل اور اپنے اتحادیوں کو محفوظ بنا نا اور باجوہ اس سازش کا پاکستانی ہینڈلر ہے جاگو جاگو پاکستان
باجوے کی سرپرستی میں اب پاکستان میں کنفرم خانہ جنگی کرائی جارہی ہے