عمران خان کو قتل کرنےکیلئے مشکوک افراد بنی گالہ کی ریکی کرتےرہے:عارف حمید

imran-khan-bhato-baniglal.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کیلئے کچھ مشکوک افراد نے بنی گالہ کے باہر ریکی بھی کی ہے۔

جی این این کے پروگرام "خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ عمران خان کو 100 فیصد گرفتار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا مگر جب رانا ثنااللہ نے اس بارے میں مشاورت کی تو انہیں بتایا گیا کہ ملک پہلے ہی معاشی طور پر شدید بحران کا شکار ہے اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک سڑکوں پر نکل آئے گا لہذا ایسی غلطی نا کی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1533827156429660160
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان پشاور میں مقیم تھے جبکہ حکومت نے بنی گالہ کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی،عمران خان کو ٹارگٹ کرنے کیلئے سفید کپڑوں میں کچھ لوگوں نے بنی گالہ کی ریکی کی ان میں کچھ شوٹرز بھی شامل تھے۔


سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ حکومت پھر ہم سے ثبوت مانگے گی، سازشیں یہ خود کرتے ہیں،سرکاری وسائل یہ خود استعمال کرتے ہیں،حرام یہ خود کھاتے ہیں،جھوٹ یہ خود بولتے ہیں اور خبر دینے والے کو ذمہ دار ٹھہرادیتے ہو۔