عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے جال بن لیا گیا ہے، عارف حمید بھٹی

arifih1h1h1.jpg


سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ، پروگرام تشکیل دیدیا گیا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے جی این این پر اپنے پروگرام"خبر" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشاف کیا اورکہا کہ بظاہر طاقتور حلقے، الیکشن کمیشن اور13 جماعتوں کےاتحاد نے یہ طے کرلیا ہے کہ سیاسی طور پر عمران خان کا مقابلہ ناممکن ہوچکا ہے، اس وقت تک کہا جارہا ہےکہ عمران خان کو نااہل کرنے کیلئے جال بن لیا گیا ہے اور حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ تاہم اس پروگرام پر عمل درآمد اور رزلٹ سےمتعلق ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم بعض طاقتور حلقوں میں اس حوالے سےتشویش پائی جاتی ہے کہ اس حد تک نہیں جاناچاہیے، ملک اس وقت بدترین معاشی حالات سے گزررہا ہے، حکومتی اتحادمیں اتنی دراڑیں پڑچکی ہیں کہ ایک ایک اینٹ الگ کی جاسکتی ہے۔

عارف حمید بھٹی نےکہا کہ اگر ناجائز طور پر،غیر آئینی طریقے سے عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں نکل سکتے ہیں اور یہ ملک کو اندھی کھائی میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔

سینئر تجزیہ کار نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو نااہل کرنے کا فیصلہ بھی صرف اس لیے کیا گیا ہے کہ نوا زشریف نے ان سے کچھ اہم وعدے کیے ہیں،ایک سزا یافتہ شخص کا راستہ ہموارکرنے کیلئے ایک شخص کو 8 سال پرانے کیس میں نااہل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔