عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے؟(جسٹس ناصرہ جاوید اقبال)

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
انگریزی تحریر : عمران خان کو کیوں فوراً ہٹایا گیا ہے؟
مصنفہ: جسٹس ناصرہ جاوید اقبال (بہو علامہ محمد اقبال)
اردو ترجمہ: احمد عزیر

میں آپ کو بتاؤں گی کہ عمران خان نے ایسا کیا جُرم کیا کہ امریکہ کو اُسے فوراً اسکے عہدے سے ہٹانا پڑا اور اگر امریکہ ایسا نہ کرتا تو اسے کس قسم کے نقصانات اٹھانے پڑ سکتے تھے۔اس کو سمجھنے کے لیے پہلے دو تصورات کا احاطہ کرتے ہیں۔

1) پیٹرو ڈالر کیا ہے؟ یہ 1974 میں شاہ فیصل اور صدر نکسن کے درمیان ایک معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب ذمہ داری یہ تھی کہ اوپیک کے تمام ممالک کو تیل امریکی ڈالر میں فروخت کرنے پر راضی کرے اور کوئی دوسری کرنسی یا سونا قبول نہ کرے۔ فروخت سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی امریکی بینکوں یا فیڈرل ریزرو میں جمع کی جائے گی جس سے ڈالر کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو تیل خریدنے کے لیے پہلے ڈالر خریدنا پڑتا ہے اور یہ انتظام ڈالر کو مضبوط رکھتا بدلے میں سعودی کرنسی ایک ڈالر = 3.75 ریال مقرر کی گئی تھی، سعودی معیشت کی حالت جیسی بھی ہو امریکی ڈالر اور ریال کی شرح یہی رہے گی اور یہی وجہ ہے کہ آج 48 سال بعد ہی ایک ڈالر , تین اعشاریہ پچھتر ریال کے برابر ہے۔ دوسرا امریکہ نے گارنٹی دی کہ آل سعود اقتدار میں رہے گا، حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ امریکہ کی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا تھی کہ اوپیک ممالک میں سے کوئی بھی اس معاہدے سے کسی صورت بھی باہر نہ نکلے۔ عراق اور لیبیا نے بغاوت کی اور ہم سب جانتے ہیں ان کی حالت کیا ہوئی۔

2) 1953 میں ہندوستان اور سوویت یونین (روس) کے درمیان ہندوستانی روپیہ-روبل تجارت کا معاہدہ ہوا۔ جس کے تحت روس سے ہندوستانی خریداری کے لیے وہ ہندوستانی روپے میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے ہندوستانی روپے کی مانگ میں اضافہ ہوتا رہےگا اور کرنسی مضبوط رہےگی- دوئم ہندوستان سے روسی خریداری کے لیے روسی روبل میں ادائیگی کریں گے۔ اس سے روبل کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور کرنسی مضبوط رہتی ہے
ایک ہندوستانی بینک روس میں ایک شاخ کھولےگا اور روس کا ایک بینک تجارت کی سہولت کیلئے ہندوستان میں ایک شاخ کھولےگا- براہ کرم نوٹ کریں، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ یہ معاہدہ 1953 میں ہوا تھا جو 1974 میں پیٹرو ڈالر کے معاہدے سے پہلے ہوا تھا۔

عمران خان پہلے پاکستانی وزیراعظم تھے جنہوں نے 2019 میں پاکستانی روپے اور چینی یوآن میں لین دین کا چین سے معاہدہ کیا۔ اس معاہدے میں سیمی کنڈکٹر، ٹرانسفارمرز، نشریاتی آلات اور الیکٹرونکس آلات شامل تھے۔ اگرچہ امریکہ اس سے خوش نہیں تھا، لیکن وہ چپ رہا کیونکہ اس میں تیل کا لین دین شامل نہیں تھا۔ عمران خان نے 2022 میں تیل کے لیے پاکستانی روپے اور روسی روبل کا معاہدہ کرنے کے بالکل قریب تھا۔
یاد رکھیں پیٹرو ڈالر کا معاہدہ 1974 کا ہے۔ اور امریکہ پاکستان کے اس معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرسکتا تھا کیونکہ اگر دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہیں تو ڈالر کمزور ہو جائے گا اور امریکی معیشت میں گراوٹ آجائے گی اور وہ مزید سپر پاور نہیں رہے گا۔ اگر عمران خان ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو اگلے الیکشن ہارنے کی قیمت پر بھی پاکستان امریکی غلامی سے نکل آتا اسی لئے امریکہ کو اسے فوری طور پر ہٹانا پڑا۔ اس کے علاوہ امریکہ کے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ عمران خان کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ وہ جنت میں صدام حسین اور معمر قذافی کے ساتھ نہیں بیٹھا ہے امریکہ نے اسے زندہ رہنے کا دوسرا موقع دیا ہے۔ اگر عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوتا ہے اور اپنی دوسری مدت میں وہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو روپے کی یہ مسلسل قدر میں کمی (1 ڈالر = 180روپے) رک جائے گی، پاکستان آئ ایم ایف کو ادائیگی کرنا شروع کر دے گا اور تبادلوں کی شرح بحال ہو جائے گی اور پاکستان دو سے 3سال میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی کا طوق گلے سے اتار پھینکے گا۔

 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
it's an open secret...
also, Shah Faisal wasn't really a hero, he signed that deal for his country n kingdom, n did nothing good for the world.
n specially nothing good for the ummah..
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
saara malba america pay daalna theek nahi, idher bhi "jerha panoo lal a" wala hisab hai.
ye Zardari, Shareef fazlu aur in sab k baap neautral mir jaffer ghaddar.

America is not the main culprit. The main culprits is her doggie local ruling elite. And you know who they are.
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
America is not the main culprit. The main culprits is her doggie local ruling elite. And you know who they are.
jahan doggie local ruling elite nahi hai oon mulkon ka kia haal hua... cuba, north korea, iraq, libya, syria, venezuela etc etc...

i am not backing up the elite, i am just mentioning the consequences of independence... you have to be ready for that too and teach the awam what could be the possible outcome.... unfortunately our elite is busy maiking their own assets so they cannot even think of independence... but there is a major issue with independence seekers as well... they are also not telling the truth, the cost of being independent.... pakistani awam jo inteha ki darpok or zalim se dar janay wali hai... oos ko independence ki qeemat chukana per gai to wo kalko azadi dilanay walai ko hi galian nikal rehe hongay....

remember majority of Pakistan population is punjabi and sindhi, and they are not as "ghairat mand" or "bahadur" as pathans or baloach people

specially aisa mulk jahan aap sab kuch import kerte ho... aik cup chaay na milay 3 chamach cheeni wali to in ki halat dekhne wali hoti hai... aisi jahil qaum ko azadi raas nahi aani.... jab tak ye awam khud ghairat mand nahi ho jati.....