عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی موت کو دعوت دے گی : پرویز الہٰی

imran-khan-march-oervaiz-elahi-and-hamid.jpg


اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی اور اپنی موت کو دعوت دے گی۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیروں کی اوقات، وژن اور سوچ نہیں ہے، ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڈ کو بات کرنا نہیں آتی۔ ایک آدمی کہہ رہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے لوگ آتے ہیں، ان کے پاس اسلحہ ہوتا ہے، لائسنس یافتہ اسلحہ کسی کے پاس ہو تو وہ ساتھ لے کر چلتا ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ عام حالات میں بھی پنجاب میں لوگ آتے ہیں تو بندوقیں زیور کے طور پر رکھتے ہیں، میں نے منع کیا خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے۔ اس بات پر عمران خان کی تعریف کی جانی چاہیے تھی، ان کی طرف سے ایک بھی فائر نہیں ہوا، صرف پولیس نے فائرنگ کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس نے خواتین کو مارا، شیلنگ کی، گھروں میں گھسے، اس تشدد سے 3 اموات ہوئیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جو کینسر کی مریضہ ہیں اُن کو کھینچا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پولیس اسمبلی کی حدود سے بھی اراکین کو پکڑ کر لے گئی، ہمارے ایکٹ میں ہے کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر رکن اسمبلی کو نہیں اٹھاسکتے، ہم ایسی سزادیں گے کہ مثالی ہوگی۔ پنجاب میں بحران ختم تب ہوگا جب حمزہ گھر جائے گا، ڈپٹی اسپیکر نے گیلری میں کھڑے ہوکر عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے حلف گورنر لیتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے؟ پنجاب میں ن لیگ کے پاس بندے ہیں نہیں، پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 172 ووٹ ہیں، اعتماد کا ووٹ کیسے لیں گے۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے، 3 کیسز روزمرہ کی 4بنیاد پر سنے جارہے ہیں، ایک کیس چیف جسٹس کے پاس ہے، اس میں کہا کہ الیکشن ہوا ہی نہیں تھا، حمزہ شہباز کا الیکشن شفاف نہیں تھا۔ حلف برداری کو چیلنج کیا ہے ہماری 5 مخصوص نشستوں کو الیکشن کمیشن میں رکوادیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں مخصوص نشستوں میں آدھی ہماری ہیں، یہ آئین کے مطابق ہماری سیٹیں ہیں، پوچھتا ہوں ان کی کیسے ہوگئیں؟ ن لیگ میں گئے 20 لوٹے اب ان سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حمزہ شہباز ان کو مل ہی نہیں رہے، ہم ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑے کریں گے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت زندہ ہی کب ہے جو اس کی موت ہو جائے گی؟کوی ایک ساین ان کے زندہ ہونے کا۔سوائے ایک کے کہ یہ اخباروں کے فرنٹ پیجز پر ہیں اس قوم کے پیسے پر جسے چیزیں اس سے ہزار درجے مہنگی مل رہی ہیں جن پر انہیں مارچیاں اور ناکام جلسیاں کر کے لایا گیا ۔قوم بے چاری بے قصور پس رہی ہے وہ تو ان کے ساتھ نکلے نہیں تھے البتہ اربوں روپے لوٹ کر بھی انہوں نے زاتی ایک آنے کا اشتہار کبھی اپنے پیسے سے اخبارات میں نہیں دیا تھا