عمران خان کی امریکی سفیر سےملاقات؟شہباز گل کابیان پارٹی پالیسی نہیں:اسد عمر

asad-umer-and-malik-on-imran-khan.jpg


شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں،اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات پر لاعلمی کا اظہار کردیا،ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے ملاقات کا علم نہیں، انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ پارٹی چیئرمین کی کسی سے ملاقات ہوئی ہو اور جنرل سیکریٹری کو پتہ نہ ہو، یہ نہیں ہو سکتا۔

اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شہباز گل سے ملتی جلتی باتیں کی تھیں،شہباز گل نے جو کہا اس پر قانون کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں، شہباز گل نے جو بات کی اس پر ضرور بات کریں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے، لیکن قانون اور حقائق کے مطابق ہمیں اس میں کوئی پریشانی نہیں ہے،عمران خان کہتے ہیں کہ ان سے زیادہ ملک کے لیے فوج کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ رجیم چینج ہونے کے بعد حکومت دب گئی، حالات بہت خطرناک ہوتے جارہے ہیں،اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا قانون خود ایجاد کر لیتا ہے،پی ٹی آئی اور ن لیگ کی پوزیشن میں بہت فرق ہے، پرویز الہی اور محمود خان صوبے کے نمائندے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا،شہباز گل کے اسسٹنٹ کی بیوی کو گرفتار کرنا زیادتی ہے، شہباز گل کے بیان سے پارٹی میں بہت سے لوگ متفق نہیں ہیں لیکن شہباز گل کے حقوق الگ چیز ہیں جس کے ساتھ پارٹی کھڑی ہے۔

دوسری جانب بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے،گرفتار پی ٹی آئی رہنما کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

شہباز گل نے وضاحت دی کہ پاک فوج کے مخالف بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا،پروفیسر ہوں کرمنل نہیں،شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدرنے ضمانت منظورکی،ضمانت 30ہزار روپے مچلکوں کےعوض منظور کی گئی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Shaitan aur US Establishment par kabhi etbar na karna khan sahib..Ye ander se kuch aur..bahir se kuch aur.. Agar indirect threats de tu jawab mein kaho k meray lia mera Allah swt hi kafi ha.Jo raat qabar mein ha.Us ko sawaya meray Allah swt k koi nahi rook sakta..