عمران خان کی انتقامی کاروائ

tipupk

Minister (2k+ posts)
بلاول بھٹو زرداری نے ستایس دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر اپنے حساب میں بہت بڑا جلسہ کر کے اپنی پارٹی والوں کے علاوہ ن لیگ والوں کی بھی آنکھیں کھول دیں۔ اپنی تقریر میں بلاول زرداری محترمہ شہید کے بارے میں تو کم بولے لیکن وزیراعظم عمران خان پر خوب برسے۔
چلو خیر یہ تو ان کا حق بھی بنتاہے، آخر وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں چوہدری اعتزاز احسن جیسے لوگوں کے ہوتے ہوے بھی چیرپرسن کے عہدے پر براجمان ہیں۔ لیکن یہ کیا جناب وزیراعظم صاحب ،آپ نے تو انتقامی کاروائ کی حد ہی کردی
کہ آپ نے پورے پاکستان کے لوگوں میں صحت کارڈ تقسیم کیے ۔ ابھی کل ہی آپ نے خواجہ سراوں کو بھی انصاف صحت کارڈ دیے اور بلاول بھٹو زرداری کو بھول گیے۔نہیں جناب یہ انصاف نہیں ہمم اس پر سخت احتجاج کرتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: