عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

imrn1h1h1112.jpg


عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالا آمد متوقع ہے،بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد پولیس نے خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے، اجتماع پر پابندی ہے،کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے نمٹنے کیلیے پولیس چوکس ہے،عمران خان نے آج بنی گالا میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا ہے،لانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1533168868142854144
ترجمان نے کہا کہ بنی گالا میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری ہے، مشکوک سرگرمی دیکھی جائے تو فوری 15 پر اطلاع دی جائے،پولیس عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1533169653673086976
دوسری جانب بابراعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کبھی کبھی لمحے ایسی خطا کرتے ہیں جن کی سزا صدیاں بھگتنی پڑتی ہیں،اس لیے سب کو جاگنا ہوگا۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
نَکے دلّے، اور باجوے کو اس خوشخطی کی کوئی لوڑنہی،،،کپتان کو اصل خطرہ "وردی والوں" سے ہی ہے
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Liaqat ali khan se le ker bhutto tak aur bhutto se le ker zia ul haq tak, wo kon tha jo sahulat car bana aur in leaders ko qatal kerwaya gaya?