عمران خان کی عدالت سے معافی پر جیو کا گانے چلا کر مذاق ،صحافیوں کی تنقید

ihc-imran-khan-geo.jpg


سابق وزیراعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے بنچ کے سامنے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں معافی مانگ لی۔ جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی روک دی۔

اس خبر کو جیو نیوز سابق وزیراعظم کی تضحیک اور اپنی ریٹنگ کیلئے عجیب وغریب طریقے سے پیش کر رہا ہے۔ گزشتہ روز رات 9 بجے کے خبرنامے میں ہیڈلائنز کے دوران جیو نے ہیڈلائن سے پہلے ایک بھارتی گانے کو بطور نیٹ استعمال کرتے ہوئے اس پر عمران خان کی تصاویر نشر کیں۔

ایک طرف تو پیمرا کی جانب سے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی ہے تو دوسری طرف جیو اپنی ریٹنگ کیلئے سابق وزیراعظم کی عدالت سے معافی کی خبر پر بھارتی گانا "ہم سے بھول ہو گئی ہم کا معافی دئی دو" چلا رہا ہے۔

جیو نیوز کے اس طرز صحافت سے دیگر صحافی کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیتے۔ عدیل احسن نامی صحافی نے اس ہیڈلائن کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں گانا چلایا جا رہا ہے اس پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جیو نیوز عمران خان کو ٹرول کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572982193160441857
معروف صحافی اینکر وتجزیہ کار مبشر زیدی نے لکھا کہ جیو اپنی ہیڈلائن میں گانے 'ہم سے بھول ہو گئی ہو کا معافی دے دو' چلا رہا ہے۔ پتا نہیں کس صحافتی معیار کے مطابق خبروں پر گانے چلائے جاتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1572957925328695296
جبکہ عفت حسن رضوی نے لکھا کہ بعض کاپی ایڈیٹر دوست ہیڈ لائین کے مونتاج میں لگے گیت مالا سے اندازہ لگا لیتے ہیں آج 9 کا بلیٹن کس نے بنایا، عموماً نیوز پروڈیوسر کی پسند کا جھنکار مکس ہی حرف آخر ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1572970628126310402
جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی جیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں اس صحافت کے پیسے مل رہے ہیں، اور کچھ نے کہا کہ جیو اور اس کی ٹیم صحافت نہیں بلکہ باقاعدہ پارٹی بنے مہم چلا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1572974441985966081
https://twitter.com/x/status/1573041909467160576