عمران خان کی محبت میں مفت قہوہ بیچنے والے معذور مداح کا مفت علاج

14mftqehwamadah.jpg

کے پی کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے حنان خان کا سابق وزیراعظم عمران خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنی محبت میں مفت قہوہ تقسیم کرنے والے معذور مداح حنان خان جن کا تعلق باجوڑ سے ہے سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے اس کی ٹانگ پر مصنوعی بریکٹ لگوا دیا۔ معذور مداح کی سابق وزیراعظم عمران خان سے 2 دن پہلے زمان پارک لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے حنان خان کا مفت علاج کروانے کا وعدہ کیا تھا۔ کے پی کے علاقے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے حنان خان کا سابق وزیراعظم عمران خان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1599754588156223489
سوشل ایکٹیوسٹ ملک ارسلان اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنان خان کی عمران خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: باجوڑ سے تعلق رکھنے والے قہوہ فروش حنان خان سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات میں مصنوعی ٹانگ کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا ہو گیا۔ عمران خان نے جس ڈاکٹر سے اپنا علاج کروایا اسی ڈاکٹر سے قہوہ فروش حنان خان کی ٹانگ کا مفت علاج کروادیا۔


حنان خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان سے بہت سی باتیں ہوئیں، میں ان کیلئے دعاگو ہوں! ہمیشہ ان کو سپورٹ کروں گا، حنان خان کو سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سائن کی گئی شرٹ بھی دی گئی!

https://twitter.com/x/status/1599803527261323275
دریں اثنا سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی آج ایک اور معذور بچی تقوہ خان سے ملاقات ہوئی جس میں معصوم بچی نےعمران خان کو نظم پڑھ کر سنائی اور قوم کے لئے بھی اہم پیغام دیا! بچی کا کہنا تھا کہ یہ نظم میں نے عمران خان کیلئے لکھی ہے! جس پر عمران خان نے بچی کو شاباش دی اور پیار کا اظہار کیا!