عمران خان کی ننھی کارکن کا کپتان سے ملاقات نہ ہونے کاشکوہ،رو رو کر بُرا حال

imran-fan-kid.jpg


سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک کمسن بچی اس بات پر افسردہ ہے کہ عمران خان اس سے کیوں نہیں ملے۔ وہ سابق وزیراعظم سے ملنے کیلئے بے قرار ہے اور ملاقات نہ ہو پانے کے باعث رو رو کر اپنا حال برا کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ننھی بچی اپنی والدہ سے کہہ رہی ہے کہ ماما میں کیا کروں، عمران خان مجھے ملتا ہی نہیں ہے۔ یہ بات کرتے ہوئے یہ بچی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1543819819174469632
پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس بچی کو جانتا ہے، وہ نمبر شیئر کرے تاکہ اس بچی کی عمران خان سے جلد از جلد ملاقات کرائی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے بچے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کر چکے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین اپنی مصروفیات کی وجہ سے ان سب کیساتھ ملاقات نہیں کر پاتے۔

https://twitter.com/x/status/1525691328700497922
لیکن انہیں جیسے ہی موقع ملتا ہے، وہ ضرور ملاقات کرتے ہیں۔ اس بچی کے بارے میں شہباز گل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس بچی کی ضرور ملاقات کا بندوبست کریں گے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

انتظار فرمائیں اب نانی کیلیئے بھی ایک ویڈیو آئے گی کہ کس طرح بچے اس سے ملنے کیلیئے بیتاب ہیں