سوشل میڈیا پر ایک ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک کمسن بچی اس بات پر افسردہ ہے کہ عمران خان اس سے کیوں نہیں ملے۔ وہ سابق وزیراعظم سے ملنے کیلئے بے قرار ہے اور ملاقات نہ ہو پانے کے باعث رو رو کر اپنا حال برا کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ننھی بچی اپنی والدہ سے کہہ رہی ہے کہ ماما میں کیا کروں، عمران خان مجھے ملتا ہی نہیں ہے۔ یہ بات کرتے ہوئے یہ بچی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اس بچی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اس بچی کو جانتا ہے، وہ نمبر شیئر کرے تاکہ اس بچی کی عمران خان سے جلد از جلد ملاقات کرائی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک بھر سے بچے عمران خان سے ملاقات کی خواہش کر چکے ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی چیئرمین اپنی مصروفیات کی وجہ سے ان سب کیساتھ ملاقات نہیں کر پاتے۔
لیکن انہیں جیسے ہی موقع ملتا ہے، وہ ضرور ملاقات کرتے ہیں۔ اس بچی کے بارے میں شہباز گل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس بچی کی ضرور ملاقات کا بندوبست کریں گے۔