عمران خان کی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن پر قانونی معاونت دینے کی ہدایت

11imtankhancdhelphidyat.jpg

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئی حکومت کے آتے ہی پارٹی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن پر قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان انصاف لائرز فورم کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر کیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1513868501534101510
اس موقع پر عمران خان نے حکومت کے ختم ہوتے ہی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم اور ورکرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور ہراسگی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کارکنان کو فوری طو رپر قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تنقیدی آوازوں کو ہدف بنانا قابل تشویش ہے، انصاف لائرز فورم کارکنان کو معاونت فراہم کرے، پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کی مضبوط آواز ہے، فلاحی ریاست کا قیام عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کے بغیر ناممکن ہے۔

کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اسد عمرنے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کیلئے پٹیشن بھی تیار کرلی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1513873100923936773
اظہر مشہوانی نے کہا کہ یہ پٹیشن صبح ہائی کورٹس میں جمع کروادی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1513878427857825793
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
jitna expose ker saktay ho karo... jitna ye expose hongay awam kmain otni hi nafrat barhay gi... in jahilon ko phir se taqat k anasha charh gia hai.. ab ki baar hassab awam chukta kere gi