عمران خان کی کوشش کے باوجود جہانگیر ترین گرفتار نہیں ہوئے: سلیم صافی

sahafi-saleem.jpg


پی ٹی آئی سے ناراضگی کے بعد جہانگیر ترین کے حوالے سے اب سوال کئے جارہے ہیں کہ کہیں وہ ن لیگ میں تو شمولیت اختیار نہیں کرنے والے؟ اس حوالے سے جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کی گئی، شاہزیب خانزادہ نے جہانگیر ترین کے پرانے کلپس دکھائے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کو جیت کا حقدار بنانے کیلئے ان جہاز چلا۔

اس حوالے سے شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں سینیئر صحافی سلیم صافی سے گفتگو کی اور پوچھا کہ آپ کی تو جہانگیر ترین سے ملاقات بھی ہوئی ہے، جہانگیر ترین کیخلاف ایف آئی اے کا کیس بھی اتنا مضبوط نہیں رہا، جبکہ ایاز صادق بھی خوش نظر آرہے ہیں،صرف رابطے ہیں یا بات آگے بڑھ رہی ہے۔

جواب میں سلیم صافی نے کہا کہ رابطے تو ہیں مسلم لیگ ن کے ساتھ اور دیگرسیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ بھی رابطے ہیں، سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت مسلم لیگ ن کے ساتھ رابطے کا ثبوت ہے،اس دوران وہ کئی مرتبہ لندن بھی آئے۔


سلیم صافی نے مزید کہا کہ جہانگیر تزین علاج کیلئے بھی جاتے ہیں لیکن میرا خیال ہے لندن آمدورفت صرف علاج تک محدود نہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ میں جائیں گے یا ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔

سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین کا صرف جہاز نہیں ان کے ہیلی کاپٹر ان کے باغات بھی تھے، آموں کی پیٹیوں کا بھی کردار تھا،عمران خان، شاہ محمود سمیت دیگر کی سرمایہ کاری سے زیادہ جہانگیر ترین کی تنہا سرمایہ کاری پی ٹی آئی میں زیادہ ہے۔

سلیم صافی نے کہا کچھ لوگ تو جہاز میں آتے جاتے نظر آجاتے تھے لیکن کچھ لوگ خلوت میں بھی جہانگیر ترین کی بدولت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے،جہانگیر ترین کی اہمیت عملی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی تھی، وہ عمران خان صاحب کو بھی لیڈ کررہے تھے،صرف پارٹی نہیں حکومتی معاملات بھی ان کے ہاتھ میں تھے۔

سلیم صافی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پی ٹی آئی سے اتنے معاملات خراب ہوچکے ہیں کہ عمران خان کی مرضی ہوتی توجہانگیر ترین گرفتار ہوچکے ہوتے، جہانگیر ترین کا اثر و روسوخ اتنا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کی کوشش کے باوجود جہانگیر ترین گرفتار نہیں ہوئے،جہانگیر ترین کی اہمیت اپنی جگہ پر برقرار ہے، وہ ن لیگ میں اسلئے نہیں جائیں گے کیونکہ ان کا جو گروپ ہے اسے نہیں لے جاسکتے، جبکہ پی ٹی آئی میں رہتے ہیں قیادت کرسکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی جہانگیرترین نے گزشتہ رات سعدرفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی،،اس موقع پر صحافی نے جہانگیرترین سے سوال کیا کہ کیا آپ کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جاسکتا ہے،جس پر جہانگیرترین نے کہا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے،ن لیگ میں شمولیت کےسوال پرجہانگیرترین مسکرائے بھی تھے،اس موقع پر ایاز صادق بولے عمران خان کے سوا پی ٹی آئی کےتمام لیڈر ہی مسکرائیں تو اچھا ہے۔
 

IM SHAH

Senator (1k+ posts)
FITNA QATAL SAY BHEE BARA GUNAH HAI. THIS TAFEEEEEEE IS TRYING TO SCRATCH THE OLD WONDS OF JTK SO THAT HE GOES AGAINST PM IK.