عمران خان کےخلاف رجیم چینج آپریشن کےخفیہ عالمی اہداف اب سامنے آرہے،ارشدشریف

10arshadsharforeichamelamkodwwded.jpg

امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے حوالے سے موجودہ اتحادی جماعتوں کی حکومتی رہنماؤں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خیالات میں واضح طور پر زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے، اس حوالے سے حکومتی شخصیات کے بیانات اور پھر عمران خان کے کشمیر، فلسطین اور امریکہ مخالف بیانات ملاحظہ فرمائیں۔

ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں حکومتی شخصیات اور عمران خان کے بیانات کو شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان ایک خود مختار قوم کی تعمیر چاہتے تھے جو کسی بیرونی طاقت سے دباؤ میں نا آسکے ، دوسری جانب موجودہ حکومت کے رہنماؤں کے بیان ہیں جس میں وہ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1540634855494586370
سینئر صحافی وتجزیہ کار ارشد شریف نے تصویر کے دونوں رخ سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان قائداعظم کے نظریے ہر قائم تھا اور اسرائیل کو ماننے سے انکاری تھا۔ عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن کے خفیہ بین الاقوامی اہداف اب سامنے آرہے ہیں ہندوستان، امریکہ، اسرائیل ، ایٹمی اثاثے۔ رجیم چینج کے لوکل ہینڈلرز سازش کا حصہ ہیں، محب وطن پاکستانی بیدار ہیں اور گواہ ہیں۔

موجودہ حکومت کے خیر خواہ نجم سیٹھی نے تو اپنے ایک وی لاگ میں یہ تک کہہ دیا کہ امریکہ سے تعلقات بہتر ضرور کرنے چاہیے اور اگر اس کیلئے ہمیں انہیں فوجی اڈے دینے پڑتے ہیں تواس میں کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ اسرائیل کو الزام دیا جاتا ہے، خلیجی ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کررہے ہیں، تجارت کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات بحال ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ہوسکے گی۔

ایسے ہی خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے دور میں امریکی سفیر رہنے والے حسین حقانی رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایک غیر مستحکم ملک جیسے پاکستان کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف قوم کو بھکاری قراردیتے ہیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر احسن اقبال کرپشن کے حق میں دلائل دیتے نظر آتے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا خیال ہے کہ ہندوستا ن سے تعلقات بحال کرنا کشمیریوں سے دھوکہ اور غداری ہے۔ عمران خان فلسطین کو ان کے حقوق ملنے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے واضح طور پر انکار کرتے دکھائی دیتے ہیں، امریکہ کو فوجی اڈے یاافغانستان کے خلاف اپنی ایئر اسپیس استعمال کرنے کے سوال پر عمران خان "ایبسیلوٹلی ناٹ "کہتے ہیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ کون کس طرف کھڑا ہے؟ کون کیا چاہتا ہے؟ کس کا ایجنڈا کیا ہے؟ سنیے اور فیصلہ کریں۔

https://twitter.com/x/status/1540669799281283072
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Reimey change agenda of USA.Bajwa.Nawaz Zardari. Molvi Fazulo
Economic destruction of Pakistan. Surrender Nuclear assets..Ties with India as low level country.. Accept Israhell.at the end Civil war in Pakistan.
 

Zulu67

Senator (1k+ posts)
Is there anyone in Pakistan army who is a patriot and has balls? Or have they all becomes like Bilawal Khusri?
Unbelievable betrayal of Pakistan by the infected chowkidaar.