عمران خان کےپاس کچھ ایسی خفیہ چیزیں ہیں جوباہر آگئیں توکام خراب ہوجائےگا

10bhatticlainabiutkhan.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بلاوجہ اپنی زندگی کو داؤ پر نہیں لگایا ہے ، ان کے پاس کچھ خفیہ چیزیں ہیں جو اگر باہر آگئیں تو معاملات بہت خراب ہوجائیں گے۔

جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کیلئے بہت زور لگایا ، محنت کی اور پیسہ بھی لگایا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایسی حکومت آئی ہے جس کا ہنی مون پیریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کی عدت کا پیریڈ شروع ہوگیا ہے، میں نے ن لیگ ، پیپلزپارٹی، مولانا فضل الرحمان کے بہت سے پارٹی ارکان سے گفتگو کی، ایک بوٹی کیلئے پورا مرغا ذبح کیا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اتنی غلیظ لڑائی ہورہی ہے، یہ تمام سیاستدان انتہائی قابل احترام ہیں جو سامنے آکر کہتے ہیں کوئی لڑائی نہیں ہے، ان میں اتنی اخلاقی جرآت ہونی چاہیے، کیونکہ انہوں نے جب اراکین کو خریدا تھا تو یا آپ نے کروڑوں روپے دیئے تھے یا وزارتیں دینی تھیں اور وعدہ کیا تھا کہ بااختیار وزیر بنایا جائے گا۔

عار ف حمید بھٹی نے کہا کہ اس وقت ملک کے آئینی صدر عارف علوی ہیں مگر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل بھی صدر ہیں، ان سب کا ہدف عمران خان ہے، کیونکہ انہیں یہ لگتا ہے کہ اگر اس وقت عوام میں گئے تو بادی النظر میں عمران خان اتنی مقبولیت اختیار کرچکے ہیں کہ ان جماعتوں کو بہت مار پڑنے والی ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Journalists kay ghar kay bahar protest ——- Tahir Malik Bharwa khud ko mehfooz samjh raha hai ???​

 
Last edited:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اور وہ خفیہ اشیا اسی خط کی طرح تو نہیں جو کبھی آیا ہی نہیں تھا؟
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
IK ke pass Jo khufia chezain hain..wo Pakistan ke bachay bachay ko pta hain..like..Regime change on US Order..Bajwa on US line.. Judges and Justice compromised by order of Bajwa and US..PDM all parties are puppets of USA..They on US pay roll....That's khufian cheezain IK have..