عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے،امریکی سینیٹر

8ussentorkhansehabaz.jpg

سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، اپنے اقتدار سے جانے کا ذمہ دا بھی امریکا کو ٹھہرایا، امریکا مخالف بیانات بھی دیتے رہتے ہیں۔

عمران خان کے الزامات کو امریکا بار بارمسترد کرچکاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانات پر امریکا کی حکمران ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر چک شومر نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے پاک امریکا تعلقات خراب کیے،امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔

نیویارک میں ’’امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ کی تقریب سے خطاب اور سوالات کے جوابات دیتے ہوئے چک شومر نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں،بھارتی مسلمانوں پر مودی حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق بھی کے حامی ہیں، پاک امریکا تعلقات کی بہتری کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔


سینیٹر چک شومر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکا مخالف بیانات اور انکی حکومت کی برطرفی کو امریکی سازش قرار دینے کے الزام کاحوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران حکومت کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والی ناپسندیدہ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وہ ہر ممکن رول ادا کرنے کو تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران الزام عائد کیا کہ ایک ملک کی جانب سے حکومت پاکستان کو دھمکی دی گئی ہے اور حکومت ہٹانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

جلسے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور تقریر میں دعویٰ کیا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر سے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وہ پاکستان کو معاف کر دیں گے۔‘

عمران خان کا اصرار ہے کہ ڈونلڈ لو اس امریکی سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ان کی حکومت کو ہٹانا تھا لہٰذا انھوں نے خود ہی اسمبلی تحلیل کر کے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کر دیا،امریکی دفتر خارجہ نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا، پاکستان شکوہ بھی نا کرے!؛
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
امریکہ ناقابل بھروسہ دوست نما دشمن یا دشمن نما دوست ہے جس نےہمیشہ پاکستان کو دھوکہ دیا
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
What this Jew is saying that US has the right to blackmail,illegally invade countries,demand
No idiot, IK never spoke against USA he just refused to be US Slave both are two different things
We are not against USA peoples.. We are against USA Military and Civil establishment..
امریکہ ناقابل بھروسہ دوست نما دشمن یا دشمن نما دوست ہے جس نےہمیشہ پاکستان کو


یہ لوگ چاہتے ہی کہ پاکستان ہر وقت ایک دھوتی پہنے رہے اور والسرائے صاحب کا ادنیٰ سے ادنیٰ ہرکارہ بھی جب چاہے اور جہاں چاہے اسے اٹھا کر پاکستان کو..... جی بالکل صحیح سمجھے آپ
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Dear senator ,You should checkup your mental health , because you seems not thinking ground reality. Couple of years before US did 400 drone attacks and killed innocent Pakistani citizens,further more than 80000 Pakistan citizens had killed for your invasion within past couple of years ago.Blame yourself and your policy.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Yes we know that USA is happy with "Yes Boss" people. While Imran khan worked for his own people which USA couldn't tolerate.